1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کا ذاتی کلام

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏25 اکتوبر 2011۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    ریت کا گھر


    ریت کا ایک گھر بنا کے

    بیٹھی سوچ رہی ہوں

    جانے کب ہوا کا جھونکا

    ساری ریت اڑائے

    جانے کب بارش کا پانی

    گھر کو ریت بنائے
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    کم الفاظ، مگر بہترین استعمال۔ بہت اعلٰی۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت شکریہ جبار جی بڑی نوازش ،،،،،،،کم الفاظ اپنی کم گوٕئی کی وجہ سے ھیں:)
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    "ہماری اُردو، پیاری اُردو" کی دوسری بڑی لکھاری اور کم گو؟
    یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ :)
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    ہاضمولا لیں پلیززززززززززز:)
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    اور میں بیٹھا یہ سوچ رہا ہوں‌کہ جب ہوا کے جھونکے نے ریت کا گھر اڑا دینا ہے تو بارش کا پانی کون سے گھر کو ریت بنائے گا؟:143:

    ویسے آپ کی کم گوئی اچھی لگی۔:dilphool:
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت عمدہ خوشی آپی ، خوبصورت امیجری ہے ۔
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بلال آ ؔپ غور سے پڑھیں،،،یہ دو الگ الگ سے اندیشے ھیں

    ہوا کا بھی خوف ھے اور بارش کا بھی



    ویسے آپ کی جگت بازی سے مجھے فرق نہیں پڑتا،،
    خوش رھیں سلامت رھیں
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام


    بہت شکریہ آصف جی
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    مجھے بھی اچھی لگی ہے
     
  11. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت خوب ۔۔۔۔اچھی اور احسن کاوش ہے
     
  12. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

  13. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    خوشی جی۔۔ بہت اچھا لکھا۔۔ :a180:
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    خوشی جی بہت ہی خوب زبردست :flor:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    ؔپ سب کا بے حد شکریہ



    اور احمد آ ؔپ کا خاص شکریہ بہت اچھا لگا جیتے رھیں
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    ناکامی

    میں اس میں
    شاعر تلاش کرتی رہی
    اور وہ مجھ میں
    ایک دوست
    اپنی اپنی کوشش میں
    ہم دونوں ناکام رہے
     
  17. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    خوشی جی بہت ہی خوب بہت زبردست :n_TYTYTY:

    لکھتی رہیں :computer:
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت شکریہ حسن جی بڑی نوازش
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    کچھ مزید ارشاد فرمائیں
     
  20. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    اچھا لکھا خوشی جی۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    کم گوئی پر مبنی خوب شاعری ہے۔
    ویسے آپ جیسی ادبی تخیل اور ذخیرہ الفاظ سے مالا مال شخصیت کے لیے ایسی "مختصر نویسی" بہت ہی مختصر ہے۔
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    نعیم جی بہت شکریہ اگر یہی انداز ھے پسندیدگی کا تو

    خوش رھیں سلامت رھیں
     
  23. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام


    ماشااللہ۔ کم الفاظ میں اتنی متناسب اور دل چھو جانے والی شاعری۔ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
    :mashallah::a180::222:
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بڑی نوازش فیصل جی
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    کنگن


    بخار سے نڈھال


    وہ بستر میں پڑی ھے



    اس کا بیٹا اپنے کام پر جا چکا ھے



    بے خیالی میں

    کنگن اپنی کلائی میں

    گھماتے ہوئے



    اچانک

    اس کی نظر

    اپنی بہو پر پڑی



    تو اس نے

    یک لخت

    اپنے کنگن اتار کر



    تکیے کے نیچے سرکا دئیے



    شاید

    وہ جانتی ھے

    تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ھے
     
  26. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    اچھی شاعری ہے خوشی جی۔
    لیکن بہت غور کرنے کے باوجود اس نظم کے موضوع کے مطابق تاریخ کے اپنے آپ کو دہرانے والے فقرے کی سمجھ نہیں آئی۔ اگر مناسب سمجھیں تو اسکی تشریع کر دیں۔
     
  27. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    ساس بہو کے رشتے کی ترجمانی ہے۔

    تاریخ دہرانے سے اس جگہ پر جیسی کرنی ویسی بھرنی کا خدشہ مراد لیا گیا ہے ۔۔۔ اب پڑھیں تو سمجھ آ جائے گا۔۔۔
     
  28. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    شکریہ
    کچھ کچھ سمجھ آ گئی ہے۔
    لیکن شاعرہ یعنی خوشی جی شائد زیادہ بہتر بتا سکیں کہ ان کے ذہن میں اسکی کیا توجیہ ہے۔
     
  29. خوشی محمد
    آف لائن

    خوشی محمد معاون

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    واہ واہ واہ
    کیا بات ہے محترمہ خوشی جی
    تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ۔۔۔۔۔واہ
    بہت خوب محترمہ ۔۔۔۔۔۔۔واہ
    بہت اچھی شاعری ہے
     
  30. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت خوب۔۔۔۔اچھا کلام ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں