1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت میں ہمیں لُوٹ کے جانے کیلئے آ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جعفر بشیر, ‏24 فروری 2012۔

  1. جعفر بشیر
    آف لائن

    جعفر بشیر ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2012
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    َاَیوان میں تُو پیسے بنانے کے لئے آ
    باہر تُو یہ پیسے بھی لے جانے کے لئے آ


    تیری یہ تجوری تو بھری ہے نہ بھرے گی
    تُو ٹیکس ہم پر ہی لگانے کے لئے آ


    ہم سُن چکے ہیں تیرے تو سب نعرے پرانے
    نعرہ نیا تُو پھر سے سُنانے کے لئے آ


    غربت کو مٹانے کا نہ پھر تم کبھی کہنا
    بس اب تو غریبوں کو مٹانے کے لئے آ


    ہیں روز کے قصّے تو مظالم کے یہاں پر
    ٹی وی پہ تُو ہمدردی جتانے کے لئے آ


    ہے فضل خدا کا تو مرے پیارے وطن پر
    گر شرم نہیں تُجھ کو تو کھانے کے لئے آ


    جعفرؔ یہ کہیں زخم نہ بھر جائیں ہمارے
    زخموں کے شجر پھر سے اُگانے کے لئے آ

    جعفر بشیر جعفرؔ
     
    Last edited: ‏15 ستمبر 2016

اس صفحے کو مشتہر کریں