1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از عائشہ جاوید, ‏9 اگست 2008۔

  1. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    قبضہ ہو دلوں پر کیا اور اس سے سوا تیرا
    اک بندہءِ نافرماں ہے حمد سرا تیرا

    گو سب سے مقدم ہے حق تیرا ادا کرنا
    بندے سے مگر ہوگا حق کیسے ادا تیرا

    محرم بھی ہے ایسا ہی جیسا کہ ہے نامحرم
    کچھ کہہ نہ سکا جس پر یاں بھید کھلا تیرا

    جچتا نہیں نظروں میں یاں خلعت سلطانی
    کملی میں مگن اپنی رہتا ہے گدا تیرا

    عظمت تری مانے بن کچھ بن نہیں آتی یاں
    ہیں خیرہ و سرکش بھی دم بھرتے سدا تیرا

    تو ہی نظر آتا ہے ہر شے پر محیط ان کو
    جو رنج و مصیبت میں کرتے ہیں گلا تیرا

    نشہ میں وہ احساں کے سرشار ہیں اور بیخود
    جو شکر نہیں کرتے نعمت پہ ادا تیرا

    آفاق میں پھیلے گی کب تک نہ مہک تیری
    گھر گھر لئے پھرتی ہے پیغام صبا تیرا


    (فرزانہ نیناں)
     
  2. چاند بابو
    آف لائن

    چاند بابو ممبر

    ماشااللہ عائشہ بہت خوبصورت حمد شئیر کی ہے بہت شکریہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تو ہی نظر آتا ہے ہر شے پر محیط ان کو
    جو رنج و مصیبت میں کرتے ہیں گلہ تیرا
    حق فرمایا۔
    عائشہ بہن ۔ بہت خوبصورت حمدیہ کلام شئیر کرنے پر شکریہ اور جزاک اللہ
     
  4. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    جزاک اللہ
    سبحان اللہ
    :mashallah:
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    جزاک اللہ ۔۔۔بہت خوبصورت۔۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں