1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد لکھ لے قلم خدا کے لئے ۔ بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 15, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    حمد لکھ لے قلم خدا کے لئے
    یہ ہی سامان ہے بقا کے لیے
    اس نے بخشا طلب سے بھی زیادہ
    ہاتھ جب بھی اٹھے دعا کے لیے
    جسم سارا ہی وجد کرتا ہے
    جب بھی کھلتے ہیں لب ثنا کے لئے
    کاش گزرے یہ زندگی ساری
    خالق کل تری رضا کے لیے
    کر روانی مرے سخن کو عطا
    اے خدا حمداور ثنا کے لیے
    ساری مخلوق ہے فنا لیکن
    آپ باقی ہے وہ سدا کے لیے
    ہم ہیں غافل دعا جو کرتے نہیں
    وہ تو تیار ہے عطا کے لیے
    حکم اس کا جہاں نہ چلتا ہو
    ڈھونڈیئے وہ جگہ خطا کے لیے
    علم عرفان معرفت تسکیں
    لاکھ ہیں نعمتیں گدا کے لیے
    ہر طرح کا غرور و کبر بلال
    زیب دیتا ہے کبریا کے لئے
    ---
    بلال رشید
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page