1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جانوروں کے لطیفے

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by نعیم, Jun 21, 2012.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جنگل میں ایک چیتا چرس پینے کی تیاری کررہا تھا کہ اچانک قریب سے چوہا گذرا اور بولا ۔ اوئے چیتے ! زندگی بہت خوبصورت ہے زندگی سے پیار کرو۔ اتنا خوبصورت جنگل ہے چلو گھومتے پھرتے ہیں۔ انجوائے کرتے ہیں" ۔ چیتے کو چوہے کی بات اچھی لگی ۔ ساتھ ہولیا۔
    تھوڑی آگے جا کر ایک ہاتھی شراب کی بوتل کھولنے کی کوشش کررہا تھا ۔ چوہا پھر بولا " اوئے انکل ہاتھی ! زندگی بہت خوبصورت ہے۔ زندگی سے پیار کرو۔ خوبصورت جنگل ہے چلو گھومتے پھرتے ہیں سیر کرتے ہیں "۔ ہاتھی کو چوہے کی بات بھا گئی اور وہ بھی ساتھ چل پڑا ۔
    آگے جاکر دیکھا کہ شیر ہیروئن کی پڑی ہاتھ میں اٹھائے نشہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ چوہا اسکے پاس بھی گیا اور بولا ۔" اوئے جنگل کے بادشاہ۔ زندگی بہت خوبصورت ہے۔ یوں برباد مت کرو۔ زندگی سے پیار کرو ۔ چلو جنگل کی سیر کرتے ہیں۔ "
    شیر نے چوہے کو غصے سے دیکھا اور زور سے ایک تھپڑ رسید کیا۔ ہاتھی اور چیتا حیران ہوئے اور پوچھا ۔" شیر صاحب۔ چوہے نے تو اچھی بات کی ہے۔ تھپڑ کیوں‌مارا اسے؟"
    شیر بولا " یہ خبیث کل بھی بھنگ کا نشہ کرکے آیا اور یہی بات کرکے مجھے 5 گھنٹے فضول گھماتا رہا"
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    :y_rofl:
    پی ساوی تے ہوش آوی :a215:
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک لڑکی طوطا خریدنے بازار گئی اور ایک بولنے والا طوطا پسند آیا۔
    لڑکی طوطے سے " میں کیسی لگ رہی ہوں ؟"
    طوطا " بہت آوارہ سی لگ رہی ہو "
    لڑکی کو غصہ آیا۔ طوطے کے مالک دکاندار کو بھی اپنی گاہکی خراب ہوتی دیکھ کر غصہ آیا ۔ طوطے کو پانی میں غوطہ دیا اور کہا "اب اگر تم نے غلط بات کی تو پانی میں ڈبو دوں گا۔ " طوطے نے ٹھیک بات کرنے کا وعدہ کرلیا۔
    لڑی پھر بولی " اچھا یہ بتاؤ کہ گھر میں اگر ایک میں ہوں اور ایک اور آدمی ہو تو وہ کون ہوسکتا ہے ؟"
    طوطا " تمھارا شوہر "
    لڑکی " اور اگر میرے ساتھ 2 آدمی ہوں تو دوسرا آدمی کون ہوگا؟"
    طوطا ۔ "تمھارے شوہر کا بھائی ۔ یعنی تمھارا دیور"
    لڑکی ۔" اور اگر 3 آدمی ہوں‌تو ؟"
    طوطا ۔" تمھارا شوہر، دیور اور تمھارا سسر "
    لڑکی ۔ " اور اگر 4 آدمی ہوں تو ۔۔۔ ؟؟؟؟"
    طوطا ۔ (مالک کو مخاطب کرکے ) ۔ "پانی لا ؤ۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا لڑکی آوارہ ہے۔ "
     
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک آدمی نے 2 طوطے پالے ہوئے تھے۔ جو بہت شریف اور پرہیزگار تھے۔ ہر وقت عبادت میں‌مشغول رہتے۔ ایک دن اس کا ایک دوست اس سے ملنے آتا ہے طوطوں‌کو دیکھ کر کہتا ہے۔
    "یار تمہارے طوطے بہت شریف اور عبادت گزار ہیں۔ میرے پاس ایک طوطی ہے، جو انتہا کی بدتمیز اور بدزبان ہے۔ اگر تمہاری اجازت ہو تو کچھ دن اس طوطی کو ان طوطوں‌کے پاس چھوڑ دوں شاید ان کی صحبت میں رہ کر وہ بھی شریف ہو جائے۔"
    آدمی اجازت دے دیتا ہے۔ اگلے دن اس کا دوست اپنی طوطی کو لے کر آتا ہے اس وقت ایک طوطا سجدے میں گر کر مناجات مشغول ہوتا ہے اور دوسرا آنکھیں بند کیے دعا کر رہا ہوتا ہے۔ جب طوطی کو پنجرے میں چھوڑا جاتا ہے تو اس کے پھڑپھڑانے سے دعا مانگنے والے طوطے کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ طوطی کو دیکھ کر وہ سجدے میں گرے ہوئے طوطے کو ہلاتا ہے اور کہتا ہے۔
    "بھائی صاحب ! بس کرو اٹھ جاؤ، اللہ تعالٰی نے ہماری دعائیں قبول فرما لی ہیں۔":a172:
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ہاہاہاہاہا :201:
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک شیر کی بارات جا رہی ہوتی ہے۔ سب سے آگے ایک چوہا بھنگڑے ڈال رہا ہوتا ہے:p_bananadance:۔ کوئی پوچھتا ہے۔
    "اوئے!!!! شادی شیر کی ، بارات شیر کی، تم کس حساب میں بھنگڑے ڈال رہے ہو۔"
    چوہا کہتا ہے۔
    "اوئے چپ کرو!، تمہیں نہیں پتا شادی سے پہلے میں بھی شیر تھا۔":suno:
    :bigblink:
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک آدمی کام کی تلاش میں سرکس والوں کے پاس چلا جاتا ہے۔ وہ اسے ریچھ کی کھال پہن کر کرتب دکھانے کا کام دے دیتے ہیں۔ پنڈال میں اعلان کیا جاتا ہے کہ افریقہ سے لایا گیا خوفناک ریچھ ہماری ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد آپ کے سامنے کرتب پیش کرے گا۔ اعلان کے بعد آدمی کو ریچھ کے روپ میں پنڈال میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ وہ کچھ الٹی سیدھی حرکتیں کرتا ہے اور قلابازیاں وغیرہ لگاتا ہے۔ عوام بہت داد دیتی ہے۔ اتنی میں پنڈال میں موجود شیر کے پنجرے کا دروازہ کھل جاتا ہے اور شیر باہر آ جاتا ہے۔ شیر کو دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور وہ بھول جاتا ہے کہ وہ ریچھ بنا ہوا ہے۔ اور "بچاؤ، بچاؤ" کا شور مچانا شروع کر دیتا ہے۔ شور سن کر شیر اس کی طرف بڑھتا ہے۔ آدمی شیر کو اپنی طرف آتے دیکھ کر دوڑ لگا دیتا ہے۔ شیر بھی اس کے پیچھے پیچھے دوڑتا ہے۔ دونوں‌ پنڈال کے دو تین چکر لگاتے ہیں۔ آخر کار شیر اس دبوچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ آدمی موت کو سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھنے لگتا ہے تو اچانک شیر بولتا ہے۔:suno:
    "اوئے الو کے پٹھے! چپ کر!:207: کیوں اپنی نوکری بھی گنوانی ہے اور میری بھی۔":beating:
     
  8. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک انگریز نے حسن نظامی سے پوچھا “سارے انگریزوں کا رنگ ایک سا ہوتا ہے، لیکن پتہ نہیں کیوں سارے ہندوستانیوں کا رنگ ایک سا نہیں ہوتا؟”۔

    خواجہ حسن نظامی نے جواب دیا “گھوڑوں کے رنگ مختلف ہوتے ہیں مگر سارے گدھوں کا رنگ ایک سا ہوتا ہے”۔
     
  9. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک بھولے بھالے بچے نے استاد سے کہا “سر جی میں‌ آپ کو ایک مرغی تحفے میں دوں گا”۔

    استاد یہ سن کر خوش ہو گیا اور مرغی کا انتظار کرنے لگا۔ ایک ہفتے تک مرغی نہ آئی تو استاد نے پوچھا “بیٹا آپ کی مرغی نہیں آئی”۔

    بچہ معصومیت سے بولا “وہ تو اب تندرست ہو گئی ہے”۔
     
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    تین چوہے شیخیاں بگھار رہے تھے۔ ایک بولا “میں اتنا بہادر ہوں، ایک دفعہ میں چوہے مار گولیوں کا پورا پیکٹ کھا گیا”۔

    دوسر بولا ” میں اتنا بہادر ہوں، ایک دفعہ میں کڑکی میں آ گیا تو میں اسے توڑ پھوڑ کر رکھ دیا”۔

    تیسرا بولا ” میں اپنی بہادری کا قصہ بعد میں سناوں گا، ابھی تو میں گھر بلی کو پیٹنے جا رہا ہوں”۔
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    :n_great: بہت خوب بلال بھائی ۔ :n_great:
    آپ نجانے کتنے برسوں سے یہ لڑی بننے کا انتظار کررہے تھے۔ لطیفوں کی تو لائن لگا ڈالی۔
    شکریہ جی شکریہ :201::y_rofl::201:
     
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک چوہا شراب کے گلاس میں گر گیا باہر نکلا تو ٹن ہوگیا سامنے بلی دیکھ کر مونچھ کو تاؤ دیکر بولا

    ذرا ادھر ادھر ہوجاؤ ایویں پھر لوگ کہیں گے کہ ایک زنانی کو پھینٹی لگا دی ہے
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    لو جی ہارون بھائی نےبھی انٹری دے ماری ۔ :201:
     
  14. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    جی جناب!
    نہ جانے کیوں آپ بشمول ھارون بھائی وہ دیگر شادی یافتگان کو دیکھ کر مجھے بھنگڑے یاد آ جاتے ہیں :p_bananadance:۔ اور بھنگڑوں سے چوہے والا یہ لطیفہ جو بطور خاص یاد آتا ہے۔

    :zuban::zuban::zuban:
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    آپ کی قسمت اچھی ہے ورنہ بڑے بھائی جیسے ماہر "پھپھا کُٹنا" کی کوششیں کبھی بےسود ثابت نہیں ہوتی

    لیکن خیر۔۔ دن آپ کے بھی گنے جا چکے ہیں۔ :bigblink:
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک مینڈک نجومی کو ہاتھ دکھا کر اپنی قسمت کا حال پوچھنے لگا
    نجومی نے کہا " عنقریب ایک خوبصورت لڑکی سے تمھاری ملاقات ہوگی ۔ جو تمھارے بارے میں سب کچھ جاننا چاہے گی"
    مینڈک کی خوشی سے باچھیں کھل گئیں۔ "نجومی بابا ! میں اس حسین لڑکی سے کہاں ملوں گا ؟"



    نجومی " میڈیکل کالج کی بائیولوجی کی لیبارٹری میں "
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ہاہاہا چھپکلی مار آپاں جی کا ایک اور کارررررررررررنامہ
     
  18. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    السلام علیکم
    جناب کیا میں آپ حضرات سے پوچھ سکتا ہوں کہ !
    تمام لطیفےشوہروں کے میرا مطلب ہے کہ چوہوں کے ہی دیے جا رہے ہیں !
    اس تخریب کے پیچھے کونسا اور کس کا ہاتھ کار فرما ہے؟
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    یک دوست دوسرے دوست سے:"کاش میں چوہا ہوتا"
    دوسرا دوست:"وہ کیوں"
    پہلا دوست:"میری بیوی چوہوں سے بہت ڈرتی ہے۔


    امید ہے سمجھ آگئی ہوگی
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ثابت ہوا کہ دنیا گول ہے۔ مردانگی چوہیانہ صفات سے شروع ہو کر انہی خواہشات پر ختم ہوجاتی ہے۔ :thnk:
     
  21. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    پیارے نعیم جی !
    آپ نے بات اُلٹ کر دی ہے
    میرا خیال ہے کہ مردانگی صفات چوہیانہ خواہشات پر ختم ہوتی ہیں ۔۔:p_banana:
     
    نعیم likes this.
  22. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ٹوپی فروش باباجب اپنی آخری عمر کو پہنچا تو اس نے اپنے پوتے کو ٹوپیاں بنانے اور بیچنے کے ہنر سے آشنا کیا ۔ اسے بتایا کہ جب 50-60 ٹوپیاں بنا چکو تو جنگل کے اس پار شہر جا کر ٹوپیاں بیچ آنا۔ لیکن خیال رہے کہ جنگل میں شام پڑ جاتی ہے اور وہاں‌آرام ضروری ہوتا ہے۔ ہمیشہ سے ہوتا یہ ہے کہ جنگل میں درختوں سے بندر نیچے آتے ہیں اور ٹوپیاں اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔ میرے بیٹے ! بندروں سے ٹوپیاں واپس لینے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تم اپنے سر پر پہنی ہوئی ٹوپی زمین پر پھینک دینا ۔ نقل کرنا بندر کی فطرت ہے وہ بھی ساری ٹوپیاں زمیں پر واپس پھینک دیں گے اور تم شہر جا کر بیچ آنا۔
    پوتے کو دادا کی بات سمجھ آگئی ۔ اور چند روز بعد وہ معقول تعداد میں‌ٹوپیاں بنا کر شہر چل دیا
    رستے میں جنگل آیا ۔ شام کا وقت تھا ۔ حسبِ ہدایت اس نے ایک درخت کے نیچے آرام کیا اور صبح حسبِ توقع بندر اسکی ٹوپیاں لے اڑے اور جا کر درختوں پر براجمان ہوگئے۔ نوجوان ٹوپی فروش بالکل نہ گھبرایا کیونکہ اسے اپنے دادا کی سنائی ہوئی کہانی اور نصیحت یاد تھی ۔
    چنانچہ اس نے اپنی ٹوپی سر سے اتار کر زمین پر پھینک دی ۔ اور لگا بندروں کی طرف دیکھنے
    لیکن کسی بندر نے ٹوپی زمین پر نہ پھینکی ۔
    نوجوان ٹوپی فروش حیران ہوکر بولا ۔ "کمال ہے میرے دادا نے تو کہانی سنائی تھی اور کہا تھا ٹوپی پھینکنے سے بندر نقل کرتے ہوئے ساری ٹوپیاں نیچے پھینک دیا کرتے ہیں۔ ؟"
    یہ سن کر سارے بندر قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔ پھر ایک بندر شاخوں سے لپک کر نیچے آیا ۔نوجوان کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا اور ہنستے ہوئے بولا
    "تیرا کی خیال اے ! ساڈا دادا سانوں کہانیاں نئیں سناندا ؟"
    :a172: :p_banana: :a172: :p_banana: :a172:
     
  24. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    کہانیاں تو میرے دادا ابو بھی سناتے تھے۔ اب میں کس شمار میں آیا۔ :143:
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    تھپڑ کھانے والے یا مارنے والوں میں سے ؟ پسنداپنی اپنی نصیب اپنا اپنا ۔ :a172:
     
  26. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ویسے فیضان میاں کی شادی کے بارے میں کیا سوچا؟ آخر آپ کا بھی دل تو کرتا ہوں‌گا پوتوں کو کھلانے کا۔:176:
     
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ایک چڑیا کے گھر ایک مینڈک اور ایک کن کھجورا مہمان ہوئے۔ چڑیا نے خوب پرتکلف کھانے سے دونوں کی تواضع کی۔ کھانے کے بعد چائے کی باری آئی تو چڑیا کو یاد آیا کہ گھر میں دودھ نہیں ہے۔ اس نے مینڈک کو کہا کہ جلدی سے جا کر بازار سے دودھ لےآؤ ۔ میں چائے رکھتی ہوں۔
    مینڈک نے کہا "چڑیا بی ! تمھیں پتہ ہے میں جمپ لگا کر چلتا ہوں ۔ دودھ راستے میں گر جائے گا۔ اس لیے بہتر ہے کن کھجورے کو بھیج دو "
    کن کھجورا مان گیا اور رینگتا ہوا کمرے سے نکل گیا ۔
    کئی گھنٹے گذرجانے کے بعد چڑیا اور مینڈک کو تشویش ہوئی کہ کن کھجورا ابھی تک آیا نہیں۔ وہ اسے دیکھنے کے لیے باہر نکلے تو دیکھا کہ کن کھجورا باہر والے دروازے کے پاس ہے۔
    چڑیا نے پوچھا " بھائی کن کھجورے ! دودھ لے آیا ؟"
    کن کھجورا بولا "نہیں چڑیا بی ۔ میں تو ابھی جوتے پہن رہا ہوں "

    [​IMG]
     
  28. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ھاھاھاھا
    زبردست لطیفے ہیں نعیم بھائی
     
  29. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ہاہاہاہا نعیم بھائی آپ کے ارسال کردہ لطیفے آپ کی طرح بہت ہی اچھے ہیں
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: جانوروں کے لطیفے

    ابھی تو اپنے ارمان ہی پورے نہیں ہو پا رہے بھائی ۔ :bigblink:
     

Share This Page