1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرنا آتا نہیں "گُل" کو کنارہ ہے پسند ۔۔۔۔ زنیرہ گل (برائے اصلاح)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Jul 4, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    پیار کی عمر نہیں عمر ہے نادانی کی
    کیوں وہ کرتے ہیں مگر بات پریشانی کی
    مجھ کو رکھنا ہے قدم سوچ سمجھ کر ہر پل
    کہ ندامت نہ ہو پھر ڈھلتی ہوئی جوانی کی
    در بدر ٹھوکریں کھانے سے تو بہتر یہ ہے
    اپنے مسکن میں رہوں فکر ہو ویرانی کی
    میں نے چن لی ہے نئی راہ سفر کی خاطر
    فکر منزل کی نہ رستے کی پریشانی کی
    تیرنا آتا نہیں "گُل" کو کنارہ ہے پسند
    مجھے وحشت نہیں ساحل کے عمق پانی کی

    زنیرہ "گُل"
     
    Last edited: Jul 5, 2018
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    واہ بھئی واہ !زنیرہ صاحبہ ، مجھے آپ کی کثیرالخیالی پر میر کا وہ شعر یاد آتاہے:

    میر دریا ہے سنے شعر زبانی اُس کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اللہ رے !طبیعت کی روانی اُس کی
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    بہت بہت شکریہ محترم ابھی وزن سے ہاہر ہے کو شش کر رہی ہوں سدھارنے کی دعا کیجیے کامیاب رہوں
    اللہ جزائے خیر دے. آمین
     

Share This Page