1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرا میرا ساتھ ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏11 جون 2007۔

  1. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    دعا
    (چچا زاد کی شادی پر دیا جانے والا تحفہ)

    زندگی کے اک نئے ساتھ کا آغاز مبارک
    وفا کی صبح نَو مبارک، ملن کی شبِ ناز مبارک

    الفتیں، محبتیں، برکتیں، سعادتیں
    کرم نوازئِ خدا کا ہر نیا انداز مبارک

    پیشانیوں کا نور قائم، شگفتگئیِ رخسار دائم
    نسبتوں کا دوام مبارک، ساعتوں کا دراز مبارک

    چاہت و یقیں کی شبنم اُڑنے نہ دے گردِ وہم
    ہم آہنگئی قلوب و اذہاں کا تمہیں اعجاز مبارک

    روح کی پاکیزگی اور جسم کی طہارت سلامت
    خوابوں کی یکتائی مبارک، خیال کا ارتکاز مبارک

    الفتِ باہم رہے قائم یونہی اور خدا کرے
    گلشنِ حیات کی بہار کا گلِ نیاز مبارک

    محرومئی قسمت کے سب شکوے دھواں اور شاہیں
    زندگی میں خدا کرے نصیب کا ہر فراز مبارک
    ----------
    بالخصوص زنیرہ عقیل، شکیل احمد خاں اور آصف احمد بھٹی کی سماعتوں کی نذر
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عامر صاحب ،ماشاءاللہ،آمین ثم آمین اور پُرخلوص دعوت کا پرسُرور شکریہ!!!!
    Dua  4.jpg
     
    Last edited: ‏5 دسمبر 2018
    عامر شاہین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ! شکیل بھائی کیا کہنے آپ کے!
    آپ کی گفتار ، آپ کا اخلاق دل موہ لیتا ہے اور تعریف کرنا تو کوئی آپ سےسیکھے، آپ جو بھی کرتے ہیں اس کا پورا پورا حق ادا کرتے ہیں، کوئی کجی تو کیا کوئی کمی بھی نہیں چھوڑتے، خدا آپ کو سدا سلامت رکھے، آمین ثم آمین
    آپ نے اپنے شاعرانہ اظہارِ محبت و مودت میں آصف بھائی اور زنیرہ کا ذکر بھی کیا ، آصف بھائی تو خیر کسی اور وجہ سے ادھر نہیں آئے ہوں گے لیکن زنیرہ کے بارے میں میرا دل کہتا ہے کہ وہ مجھ سے کچھ خفا خفا سی ہے ، ذرا اس سے پوچھیں تو سہی کہ ایسا ہی ہے کہ نا!
     
    Last edited: ‏6 دسمبر 2018

اس صفحے کو مشتہر کریں