1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک عظیم ہستی

Discussion in 'آپ کے مضامین' started by ابو تیمور, Jun 18, 2012.

  1. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    باپ کا احترام کرو------------------------------تاکہ تمھاری اولاد تمھارا احترام کرے
    باپ کی عزت کرو-----------------------------تاکہ اس سے فیض حاصل کر سکو
    باپ کا حکم مانو--------------------------------تاکہ خوشحال ہو سکو
    باپ کی سختی برداشت کرو-----------------------تاکہ باکمال ہو سکو
    باپ کی باتیں غور سے سنو----------------------تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے
    باپ کے سامنے اونچا مت بولو--------------------ورنہ اللہ تمھیں نیچا کر دے گا
    باپ کے سامنے نظریں جھکا کر رکھو----------------تاکہ اللہ تعالیٰ دینا میں تم کو بلند کر دے
    باپ ایک کتاب ہے----------------------------جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں
    باپ کے آنسو تمھارے دکھ سے کبھی نہ گریں--------ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرا سکتا ہے
    باپ ایک مقدس محافظ ہے-----------------------جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا رہتا ہے.
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جواب: ایک عظیم ہستی

    والدین اللہ کی بہترین نعمت ہیں۔
    انسان کیلئے چھت کا سامان ہیں۔
    جہاں ہم اٹک جائیں وہاں راستے دکھانے والے ہمارے والدین ہوتے ہیں۔
    دنیا و آخرت میں کامیابی والدین کی خدمت اور ان کے احترام میں پنہاں ہے۔
    جس قدر کامیابی چاہئے اسی قدر خدمت کیجئے۔
    اللہ ہم سب پہ والدین کا سایہ قائم رکھے۔
     
  3. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    ماں کے لیے تو بہت کچھ لکھا جاتا ہے لیکن ایک ایسی ہستی اور بھی ہے جو ماں کی طرح ہی ہم سے پیار کرتی ہے
    لیکن اس ہستی کے بارے میں بہت کم لکھا گیا ہے تو ایک نظم اسی ہستی کے نام
    عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ و جان سے
    یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے !
    وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پر رکھتا ہے
    یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مجھے چومتے ہوئے جھجکتا ہے !
    وہ آشنا میرے ہر کرب سے رہا ہر دم
    جو کھل کے رو نہیں پایا مگر سسکتا ہے !
    جڑی ہے اس کی ہر اک ہاں میری ہاں سے
    یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے !
    ہر اک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے
    تمام عمر سوائے میرے وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہے !
    وہ لوٹتا ہے کہیں رات کو دیر گئے، دن بھر
    وجود اس کا پیسنا میں ڈھل کر بہتا ہے !
    گلے رہتے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک گریبان سے
    یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے !
    پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے
    ،،، مگر کھلونے میرے سب وہ خرید کے لاتا ہے !
    وہ مجھے سوئے ہوئے دیکھتا رہتا ہے جی بھر کے
    نجانے کیا کیا سوچ کر وہ مسکراتا رہتا ہے !
    میرے بغیر تھے سب خواب اس کے ویران سے
    یہ بات سچ ھے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے !
    [​IMG]
     
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    ماں باپ اس کائنات کی عظیم ترین ہستیاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان کا نعم البدل کوئی دوجا نہیں۔۔۔۔۔
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    سو فی صد درست
     
    ھارون رشید likes this.
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    سو فی صد درست
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    بہت خوبصورت باتیں کیں نصراللہ جی آپ نے!
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جی ہے اور یہ قدرت کے انمول تحفے بھی نصیب والوں کے پاس رہتے ہیں
     
  9. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

Share This Page