1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اک خیال!

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏26 اپریل 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    زیست کی گرم سہ پہروں میں
    اداس اداس شاموں کو
    جب سورج ڈھلنے لگتا ہے
    اور یادوں کی اک برکھا رت
    نیلے گگن پہ چھاتی ہے
    ایسے میں اک خیال کبھی
    میرے دل میں ہے آ جاتا
    میرے من کو ہے سلگا جاتا
    وہ اک شخص
    لا تعلق!!
    لا پرواہ!!!
    مجھے اب تک جس نے سمجھا نہیں
    مجھے اب تک جس نے پرکھا نہیں
    اپنی بے رخی کو
    بڑی سادگی سے
    خاموش محبت کا نام دے رہا ہے!
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ارے واہ مسزمرزا باجی ۔ بہت عمدہ نظم ہے۔ بہت خوب
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    واہ! بہت خوب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں