1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اُن کا تصور اور یہ رعنائیِ خیال ۔۔ (سید نصیر الدین نصیر)

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏14 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اُن کا تصور اور یہ رعنائیِ خیال
    دل اور ذہن محو پذیرائیِ خیال

    مرکز ہوں اک وہی مِرے ذوقِ خیال کے
    یکتا ہیں وہ، تو چاہیے یکتائیِ خیال

    ممکن نہیں کہ وصف بیاں اُن کے ہو سکیں
    محدود کس قدر ہے یہ پہنائیِ خیال

    بے حرف و صوت بھی یہاں ممکن ہے التجا
    کافی ہے عرضِ حال کو گویائیِ خیال

    ہر ذرہ بارگاہِ نبی ﷺ کا ، چراغِ ذہن
    خاکِ مدینہ ، سرمہء بینائیِ خیال

    بے جان اپنی سوچ ہے ، بے روح اپنا ذوق
    درکار ہے ہمیں بھی مسیحائیِ خیال

    ملتی ہے صرف اُن کی توجہ کے نُور سے
    تنہائیوں میں انجمن آرائیِ خیال

    اُن ﷺ کے بغیر رنگ نہ ہو کائنات میں
    ہے اُن ﷺ کے دم سے زینت و زیبائیِ خیال

    اوروں کے در پہ جانے کا سوچوں میں کیوں نصیر
    مجھ کو نہیں قبول یہ رسوائیِ خیال
    ---
    (سید نصیر الدین نصیر)​
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ممکن نہیں کہ وصف بیاں اُن کے ہو سکیں
    محدود کس قدر ہے یہ پہنائیِ خیال

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہر ذرہ بارگاہِ نبی ﷺ کا ، چراغِ ذہن
    خاکِ مدینہ ، سرمہء بینائیِ خیال
     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اُن ﷺ کے بغیر رنگ نہ ہو کائنات میں
    ہے اُن ﷺ کے دم سے زینت و زیبائیِ خیال
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اوروں کے در پہ جانے کا سوچوں میں کیوں نصیر
    مجھ کو نہیں قبول یہ رسوائیِ خیال
     
  8. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں