1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اُنکی توصیف کو یہ میرا قلم ؟ کیا کہنے۔ شب معراج پر عطا شدہ تازہ ہدیہ نعت

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 مئی 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم ۔ معراج شریف کی رات بحمداللہ تعالی پر کچھ نعتیہ اشعار ترتیب پاگئے۔
    اہلِ ذوق و اہلِ محبت کی نذر ہیں۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم۔

    مجھ گنہگار پہ آقا کا کرم ، کیا کہنے
    اُنکی توصیف کو یہ میرا قلم ، کیا کہنے

    آج میں رشکِ فلک ہوگیا خاکی ہو کر
    اُنکی دہلیزپہ سرمیرا ہے خم ، کیا کہنے

    اُن کی رفتار کا اِدراک کسے ،جن کے لیے
    عرش و اَفلاک ہیں دوچار قدم ، کیا کہنے

    پوچھا جبریل سے دیکھا ہے کوئی مجھ سا حسیں؟
    بولا کُل حُسنِ جہاں آپ سے کم ، کیا کہنے

    قیصرو کِسریٰ پہ لرزہ ہے بوقتِ میلاد
    گر گئے سجدے میں کعبے کےصنم ، کیا کہنے


    جب بھی آقا کے وسیلے سے خدا سے مانگا
    میری جھولی سے ہوا زیادہ کرم ، کیا کہنے

    ساقئی طیبہ کے مہ خوار ہیں محبوبِ خدا
    اُن کی مستانہ نگاہی کی قسم ، کیا کہنے

    کون دیکھے سوئے جنت، حوروغِلماں کی طرف
    جس کی نظروں میں ہو طیبہ کا حرم ، کیاکہنے

    کُھل ہی جاتے سرِ محشر میرے سب عیب و گناہ
    رکھ لیا اُن کی شفاعت نے بھرم ، کیا کہنے

    سہما بیٹھا تھا نکیروں کے سوالوں سے رضا
    آئے سرکار، مٹے سارے ہی غم کیا کہنے


    محمد نعیم رضاقادری۔ 5مئی 2016 بروز جمعرات۔​
     
    Last edited: ‏28 مئی 2016
    زنیرہ عقیل، ملک بلال، دُعا اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    سبحان اللہ
    اللہ کریم مزید خوش قلمی عطا کریں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    پوچھا جبریل سے دیکھا ہے کوئی مجھ سا حسیں؟
    بولا کُل حُسنِ جہاں آپ سے کم ، کیا کہنے

    سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    سبحان اللہ نعیم بھائی
    کیا کہنے
    ایک ایک شعر حبِ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے معطر
    شاد آباد رہیں
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آپ سب کی محبتوں اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
    جزاکم اللہ خیر۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    سبحان اللہ
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکریہ پاکستانی بھائی۔ جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آمین ۔ جزاک اللہ بھائی۔
    "خوش قلمی " ۔۔ واہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بہت شکریہ پیارے بھائی۔ جزاک اللہ خیر
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکریہ دعا بہن۔ جزاک اللہ
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکریہ برادر گرامی۔ جزاک اللہ
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکرا کثیرا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    جب بھی آقا ﷺ کے وسیلے سے خدا سے مانگا
    میری جھولی سے ہوا زیادہ کرم ، کیا کہنے
    بہت خوب سبحان اللہ جزاک اللہ
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں