1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا---برائے اصلاح

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by ارشد چوہدری, Jun 12, 2020.

  1. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    ------------
    فاعلاتن مفاعلن فِعْلن
    --------
    اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا
    پھر ارادہ ہے دل دکھانے کا
    -------------
    آ گئے ہیں تو مل گیا موقع
    بات بگڑی ہوئی بنانے کا
    -------------
    ان کو عادت ہے روٹھ جانے کی
    کام کرتا ہوں میں منانے کا
    ------------
    سب شرائط ہی مان لیں ان کی
    مسئلہ جو ہے گھر بچانے کا
    -----------
    کھو دیئے ہیں سکون و راحت سب
    یہ نتیجہ ہے جی لگانے کا
    -----------
    دل ملانے پڑیں گے دونوں

    دل میں عزّت اگر نہیں ارشد
    فاعدہ کیا ہے آنے جانے کا
    -------------
     
    زنیرہ عقیل likes this.

Share This Page