1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سلطان میر, ‏19 جون 2011۔

  1. سلطان میر
    آف لائن

    سلطان میر ممبر

    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"


    وہ بات بے بات ھنسنا
    وہ بات بے بات رونا
    دن بھر محلے میں اچھل کود کر کے
    شب کو مزے سے کھٹولے میں سونا​
    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"


    وھ کھانے میں سو سو نخرے دکھانا
    وہ ماں کا محبت سے کھانا کھلانا
    وہ آوارہ گردی یاروں کے ہمراہ
    وہ گھر آ کے سو سو بہانے بنانا​
    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"


    اُنگلی تھامے ابو کی مسجد کو جانا
    شوقِ سجدہ میں سر پہ گومڑ سجانا
    وہ سُورتیں لہک لہک کر یاد کرنا
    پھر بزرگوں کو سُنا کر انعام پانا​
    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"


    وہ بارشوں میں چڈی پہن کر نکلنا
    پھر برستے پانی میں پھسلنا سنبھلنا
    وہ امی کا بارش کے پکوان تلنا
    وہ بِنا نہائے ہمارا کھانے کو مچلنا​
    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"


    پھر یکایک یتیمی کی چوٹ کھانا
    وہ اچانک ہی بچپن کا ٹُوٹ جانا
    وہ دیکھنا اچانک بدلتے زمانہ
    بنا ڈالا گو وقت نے بچپن فسانہ​
    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    (سُلطاں)​
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    واہ بہت ہی خوب سلطان بھائی عمدہ نقشہ کھینچا ہے آپ نے زبردست :p_rose123:
     
  3. قاسم کیانی
    آف لائن

    قاسم کیانی ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    [blink] بہت خوبصورت سلطان بھائی بہت ہی اچھا نقشہ کھینچا بچپن کا مجھے میرا بچپن یاد آگیا اللہ آپ کے قول و فعل میں برکت عطا فرماے آمین [/blink]
     
  4. بلال خورشید جٹ
    آف لائن

    بلال خورشید جٹ ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    واہ بہت خوب
     
  5. سلطان میر
    آف لائن

    سلطان میر ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    حسن رضا جی، قاسم کیانی جی، اور بلال خورشید جٹ جی! آپ سب دوستوں کی ریپلائیز اور حوصلہ افزائی کیلئے جزاک اللہ۔ سدا خوش رہیں۔ (آمین)
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    بہت خوب سلطان !‌ آپ نے اپنے جذبات کو نہایت ہی عمدگی سے سپرد قلم کیا ہے ، اللہ آپ کو صبر اور مزید وسعت عطا فرمائے ۔ ؎آمین ۔
     
  7. سلطان میر
    آف لائن

    سلطان میر ممبر

    جواب: "آج تک بھُولا نہیں بچپن مجھے"

    آصف احمد بھٹی جی، ریپلائی اور دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیلئے جزاک اللہ۔ خوش رہیں آباد رہیں۔ (آمین)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں