1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلستان جوہر میں القاعدہ کا آپریشنل ہیڈ ہلاک

Discussion in 'آپ کے مضامین' started by امیر نواز خان, Nov 18, 2011.

  1. امیر نواز خان
    Offline

    امیر نواز خان ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2011
    Messages:
    184
    Likes Received:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خود کو دستی بم سے اڑانے والے معید عبدالسلام الیمنی القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ تھے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ معید عبدالسلام الیمنی 15 روز قبل یہاں آئے تھے۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ جس فلیٹ میں اس نے خود کو دھماکے سے اڑایاتھا وہاں سےاس کی بی وی اور بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    معید عبدالسلام الیمنی کے فلیٹ سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے جس کی مدد سے القاعدہ نیٹ ورک کے مزید 18 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معید عبدالسلام نے خود پینڈ گرنیڈ سے اڑایا تھا جس کی وجہ سے ان کے پیٹ اور ران کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ ان کے جسم پر کسی گولی کا نشان نہیں تھا۔

    جمعے کے روز گلستان جوہر بلاک 13 میں رینجرز آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور معید نے رینجرز کا گھیرا تنگ ہونے پر خود کو دھماکے سے اڑا تھا۔
    http://urdu.thenewstribe.com/story/105028#.TsZSQbKwUsc
     

Share This Page