1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا زمین کا وزن کم ہو رہا ہے؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏11 جولائی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    کیا زمین کا وزن کم ہو رہا ہے؟
    رابعہ اختر


    آپ گھر سے باہر نکلیے تو دور دور تک سڑکوں، باغات، مکانوں اور عمارات کا جال بچھا نظر آتا ہے۔ تب لگتا ہے کہ کرہ ارض کا کوئی انت ہے نہ کنارا… لیکن حقیقتاً ہماری زمین وسیع و عریض کائنات میں ایک ذرے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے چاروں طرف دیوہیکل ستارے، سیارے، شہابِ ثاقب دُم دار ستارے وغیرہ بکھرے پڑے ہیں۔ چنانچہ روزانہ خلا سے فلکیاتی اجسام کی کئی ٹن خاک زمین پر گرتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کی مقدار کتنی ہوگی؟اسی پُرتجسس سوال نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ۲ سائنس دانوں، کرس اسمتھ اور ڈیوآئنل کو یہ تحقیق کرنے پر اُکسایا کہ وہ مختلف تجربات و آلات سے جانیں، ہر سال فلکیاتی اجسام کی کتنے ٹن خاک یا مٹی کرۂ ارض پر گرتی ہے؟ انہوں نے پھر سائنسی حساب کتاب سے یہ تخمینہ لگایا کہ خلا میں گھومتے سیاروں، دم دار ستاروں اور شہابِ ہائے ثاقب سے جھڑتی تقریباً ’’۴۰ ہزار ٹن‘‘ خاک ہر سال زمین پر گرتی ہے۔ چونکہ یہ مٹی بہت باریک اور ہلکی ہوتی ہے، اس لیے گرتے ہوئے ہمیں دکھائی نہیں دیتی۔ یہ خلائی خاک جب ہماری زمین کے قریب آئے، تو اس کی کشش ثقل اسے کھینچ کر اپنے تک لے آتی ہے۔ چنانچہ اس خاک کے باعث ہر سال زمین کا وزن ۴۰ ہزار ٹن بڑھ جاتا ہے۔

    یہ خلائی خاک عموماً ہمارے گھروں کی چھتوں پر بھی گرتی ہے۔ جب بارش ہو، تو وہ میدانوں اور کھلے علاقوں میں جمع ہوجاتی ہے۔ کبھی موقع ملے، تو بارش کے بعد مقناطیس لیجیے اور مٹی کے تازہ ڈھیر پر پہنچ جائیے۔ خلائی مٹی میں لوہے کے اجزا شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ ہوئی، تو مقناطیس سے چپک جائے گی۔ بس سمجھ لیجیے کہ وہ کسی فلکیاتی جسم سے آئی اور خلائی تحفہ ہے۔ یہ یاد رہے کہ انسانوں کی بڑھتی آبادی اور تیزی سے بنتی عمارتیں زمین کے وزن میں اضافے کا باعث نہیں، وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں اشیا زمین کے موجود مادے ہی سے وجود میں آتی ہیں۔دونوں برطانوی محققوں کی تحقیق سے بنیادی انکشاف یہ ہوا کہ حقیقت میں ہر سال ہماری زمین کا وزن کم ہو رہا ہے۔ ایسا ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین کی فضا سے ۲ لکی گیسیں، ہائیڈروجن اور ہیلیم خلا میں اڑ جاتی ہیں۔ سائنس دان جان چکے کہ فی سیکنڈ ۳ کلوگرام ہائیڈروجن گیس خلا میں تحلیل ہوجاتی ہے۔ اس حساب سے ہر سال کرہ ارض سے ۹۵ ہزار ٹن یہ گیس خلا میں جا پہنچتی ہے۔

    اسی طرح ۱۶۰۰ ٹن ہیلیم گیس بھی ہماری زمین سے خلا میں فرار ہوتی ہے۔ زمین کا وزن کم ہونے کی ایک اور چھوٹی وجہ بھی ہے۔ ہماری زمین کا مرکز ایک دیوہیکل ایٹمی ری ایکٹر کے مانند ہے۔ چنانچہ وہاں زمین کا اندرونی مادہ مسلسل جل کر تحلیل ہو رہا ہے۔ اس طرح بھی زمین اپنا کچھ مادہ کھو بیٹھتی ہے، تاہم یہ زیادہ نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح زمین کا وزن سالانہ ۱۶ ٹن کم ہو جاتا ہے۔کرہ ارض سے ہزاروں ٹن وزنی مواصلاتی سیارے اور خلائی جہاز بھی خلا میں بھیجے جاتے ہیں۔ تاہم محققین نے انہیں شمار نہیں کیا کیونکہ بیشتر خلائی سیارے واپس زمین پر ہی گرتے ہیں۔ آخر میں ماہرین نے زیادتی اور کمی کا حساب لگایا تو نتیجہ یہ نکلا کہ ہر سال زمین کا وزن تقریباً ۲۰ ہزار ٹن گھٹ رہا ہے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، زمین ابھی کم از کم ۲ ارب سال تک اپنا وجود برقرار رکھے گی۔ کیونکہ سیاروں جیسے بڑے فلکیاتی اجسام کے حساب کتاب میں ۵۰ ہزار ٹن کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔ ایک عام بحری جہازکم و بیش اتنا ہی وزن رکھتا ہے
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زمین کا وزن کم ہو رہا ہے؟

    ہاہاہا ایویں پریشان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زمین کا وزن کم ہو رہا ہے؟

    اللہ ہمارے ہارون بھائی کو صحت و سلامتی دے۔ زمین کی خیر ہے۔ اسکا تو اللہ وارث ہے۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زمین کا وزن کم ہو رہا ہے؟

    صدیقی جی تو بہت دور کی کوڑی لائے تھے لیکن بھولے بھائی ان سے بھی دور کی کوڑی لائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں