1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کاجل کوٹھا سے اقتباس

Discussion in 'اردو ادب' started by سید شہزاد ناصر, May 14, 2016.

  1. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    الہی یہ کس نگر کے لوگ ھوتے ہیں !
    درویشی ریت کا ذرا سا ذرا نہیں ھوتی اور نہ ھی مٹھی بھر ریگ کی مانند ھے یہ تو ادب، خدمت، اطاعت اور ریاضت کے ان گنت اربوں کھربوں زروں کا خشک صحرا ھوتا ھے۔۔ چکا چوند اُجالے میں سراب اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں قطبی تارا۔۔۔ حاصل گھاٹ تو کبھی نیل کا ماٹ، دلق اویسی تو کبھی کاسہ قیس یہ فغان یعقوب بھی ھے اور کبھی صبر ایوب بھی۔۔ یہ درفش کاویانی بھی ھے اور عصائے سلیمانی بھی ھے، یہ ہنر آزری بھی اور سحر سامری بھی ھے۔
    میں درویشی کی راہ کا کمزور سا مسافر ھوں۔۔ زاد راہ ھے نہ ہمت و سکت، در در بھٹک رہا ھوں، ٹھوکریں، رسوائیاں، رتجگے، جان ماریاں میرا نصیب ہیں۔۔ مجھے یہ حکم ھے کے چلتے رھو۔۔۔ اللہ کی زمین، آسمان، پہاڑ، دریا، صحرا، جنگل ویرانے، گل خانے تمھارے منتظر ہیں، جاؤ ان سے آشنائی پیدا کرو، پیادہ، جانوروں کی پیٹھ، گول پہیوں والی مشینوں پہ، آہنی پروں والے پرندوں پہ، سمندروں کے سینے پہ تیرتے ھوے راج ہنسوں پہ کہ درویشی، دریوزہ گری نہیں۔۔۔۔ دیدہ دری اور رفو گیری ھے۔
    گندہ کرنا ایسا مشکل نہیں جتنا مشکل پاک صاف کرنا ھوتا ھے۔۔۔ سرسراتی ہوا کی مانند مست خرامی بھی کبھی ایسی سوہان روح نہیں ھوتی جیسی حالت قید و قیام، روح فرسا ھوتی ھے، کہہ بول لینا دینا ھی اتنا دکھ درد کا باعث نہیں ھوتا جتنا ک چپ گمُ ، جان جلاتی ھے۔۔ چکی کا قطب خود تو دھرا، کھڑا ، گڑا اور پڑا رہتا ھے۔۔ مگر مدار کے اندر پتھر پاٹوں کو جمائے، چلائے، بھگائے رکھتا ھے۔۔۔۔۔ آسمان، ستاروں سے ذمین، زروں سے۔۔۔۔۔ سمندر، قطروں سے اور دشت دمن، اشجار و اثمار سے جل تھل ھوتے ہیں ۔۔۔۔۔
    (کاجل کوٹھا سے اقتباس) از بابا محمد یحی خان
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی جناب بہت شکریہ
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انٹریسٹنگ
     

Share This Page