1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چپلی کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چپلی کباب


    اجزاء: قیمہ ایک کلو،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،انار دانہ دو کھانے کے چمچ،پانی حسبِ ضرورت،انڈے چار عدد،پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی،پودینہ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا، کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،تیل حسبِ ضرورت،ٹماٹر حسبِ ضرورت

    ترکیب: ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں۔اب ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں۔ اب ایک انڈہ ،پسی لال مرچ،مکئی کا آٹا،باریک کٹی ہری مرچ،انار دانہ،کُٹی کالی مرچ،باریک کٹا ہوا پودینہ،کُٹی لال مرچ،نمک اور پسے ہوئے مصالحے قیمے میں ملا کر گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں تا کہ انار دانے کی کھٹا س آ جائے۔باقی انڈوں کو فرائی کر کے بیٹر میں شامل کر لیں۔ اس کے بعد ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر لیں۔چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں نہ تلیں۔جب تیل گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں،پھر ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلا ئیں اور درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھ کر چاروں طرف سے اٹھا کر ذرا بڑے سائز کا کباب بنائیں اور پھر تل لینے کے بعد کاغذ پر رکھ دیں تا کہ چکنائی جذب ہو جائے۔آخر میں دہی،رائتے ،چٹنی اور گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں