1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوئنٹی20ورلڈکپ کیلئے15رکنی پاکستانی ٹیم کااعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏5 مئی 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    [center:2vg08ky9]ٹوئنٹی20ورلڈکپ کیلئے15رکنی پاکستانی ٹیم کااعلان
    نئےکھلاڑی شاہ زیب اورمحمدعامرٹیم میں شامل،ICLپلیئرزنظرانداز
    [/center:2vg08ky9]



    کراچی (روزنامہ جنگ) قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہو نے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی 15/ رکنی ٹیم میں نو جو ان بیٹسمین شاہ زیب حسن اور لیفٹ آرم پیس بولر محمد عامر کو شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف و ن ڈے سیریز میں حصہ لینے والے اوپنر ناصر جمشید اور فاسٹ بولر راؤ افتخار انجم کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹوئنٹی 20/ و رلڈکپ 5/ سے 21/ جو ن تک انگلینڈ میں کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان کے گروپ میں انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نا صر جمشید نے 9/ رنز بنائے تھے وہ ان فٹ ہو کر وطن واپس آگئے تھے، ر ا ؤ افتخار انجم نے پہلے میچ کے دو اوورز میں 18/ ر نز دیئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں 9/ اوورز میں 32/ ر نز دیئے تھے ، محمد عامر اور شا ہ زیب حسن پہلی بار پا کستان کی ٹیم میں شا مل ہوئے ہیں، محمد عامر دو ماہ قبل بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے منتخب ہوئے تھے لیکن دو رہ منسوخ کردیا گیا۔

    17/ سالہ محمد عا مر کا تعلق راولپنڈی سے ہے وہ پا کستان کی جو نیئر ٹیموں کی طرف سے کئی بار غیر معمولی کارکردگی کا مظا ہرہ کرچکے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم نے انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا تھا۔ وہ دس فرسٹ کلاس میچوں میں 56/ وکٹیں لے چکے ہیں۔ کراچی اور پو رٹ قاسم کے بیٹسمین شا ہ ز یب حسن کی عمر 19/ سال ہے، وہ 10/ فرسٹ کلاس میچوں میں 607/ رنز اسکور کرچکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کی مناسبت سے وہ جا رحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ عبدالقادر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ایک با ر پھر بیٹسمین خا لد لطیف، فاسٹ بولر سہیل خان اور محمد طلحہ کو نظرانداز کیا ہے، سعید اجمل کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو نے کے باوجود انہیں پا کستانی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، لیگ اسپنر دانش کنیریا ورلڈکپ میں کچھ کر نے کا عز م لیکر انگلینڈ روانہ ہوئے تھے وہ بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ پاکستان کی 15/ رکنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

    یو نس خان (کپتان)، مصباح ا لحق، سلمان بٹ، احمد شہزاد، کامران اکمل، فو اد عالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، یاسر عرفات، شعیب اختر، عمر گل، سعید اجمل، محمد عا مر اور شاہ زیب حسن خان۔
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    آزاد بھائی تازہ ترین سے باخبر رکھنے کے لیئے بہت شکریہ
     
  3. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میرے خیال میں تو پاکستان کو احتجاجاً بائیکاٹ کر دینا چاہیے تھا۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    شکریہ آزاد جی اس شئیرنگ کا

    کوئی خبر آُ کی‌آنکھ سے اوجھل نہیں رہتی بہت خوب جیتے رہیں،
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ شکریہ اس خبر کے لیے۔
     
  6. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کچھ زیادہ ہی افسوس ہو رہا ھے شعیب کو تو :soch:
     
  8. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ اس شئیرنگ کا آزاد جی
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چلو ۔ خس کم جہاں پاک۔

    آزاد بھائی ۔ خبر ہم تک پہنچانے کےلیے بہت شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں