1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لب پر نعت پاک کا نغمہ

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by راجا نعیم, Feb 26, 2007.

  1. راجا نعیم
    Offline

    راجا نعیم ممبر

    Joined:
    May 31, 2006
    Messages:
    96
    Likes Received:
    0
    لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
    میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے​

    اور کسی جانب کیوں جائیں اور کسی کو کیوں دیکھیں
    اپنا سب کچھ گنبدِ خضری کل بھی تھا اور آج بھی ہے​

    پست و ہ کیسے ہوسکتا ہے جس کو حق نے بلند کیا
    دونوں جہاں میں ان کا چرچا کل بھی تھا اور آج بھی ہے​

    بتلا دو گستاخ نبی کو غیرت مسلم زندہ ہے
    دین پہ مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے​

    سب ہو آئے ان کے در سے جا نہ سکا تو ایک صبیح
    یہ کہ اک تصویر تمنا کل بھی تھا اور آج بھی ہے​
    [align=left:1m5hnq9a]ازصبیح رحمانی[/align:1m5hnq9a]
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔

    اعلیحضرت :ra: نے کیا خوب فرمایا

    مٹ گئے، مٹتے ہیں، مٹ جائیں گے اعدا تیرے
    نہ مٹا ہے، نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا
    ورفعنا لک ذکرک کا ہے سایہ تجھ پر
    ذکر اونچا ہے تیرا بول ہے بالا تیرا​
     
  3. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Joined:
    Feb 23, 2007
    Messages:
    1,054
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

Share This Page