1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فلنٹاف کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏16 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    فلنٹاف کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ
    انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے آسٹریلیا کے ساتھ جاری ایشز سریز کے بعد ٹیسٹ میچوں سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    دو ہزار پانچ میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں فلنٹاف نے انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اینڈریو فلنٹاف پچھلے کچھ عرصے میں فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں اور اب وہ اپنی توجہ صرف ایک روزہ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    اکتیس سالہ فلنٹاف آجکل لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل گھٹنے کی تکلیف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہیں گھٹنے کی یہ تکلیف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ہوئی تھی جس کے بعد فلنٹاف کا کہنا ہے کہ ’میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا اور گھٹنے کی اس تکلیف نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ اس اعلان کا صحیح موقع ہے‘۔

    فلنٹاف نے اپنے گیارہ سالہ ٹیسٹ کریئر میں چھہتر ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ٹرینٹ برج کے میدان میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

    فلنٹاف نے اس بات کو رد کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے جاری ایشز سیریز پر کوئی فرق پڑے گا۔

    بی بی سی کے کرکٹ کے نامہ نگار جاناتھن اگنیو کے مطابق یہ خبر حیران کن نہیں ہے اور یہ خبر انگلینڈ کی ٹیم کی توجہ سیریز سے ہٹانے کے بجائے شاید ان میں جذبہ پیدا کرے۔

    آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو فلنٹاف کے اس فیصلے سے ’تھوڑی حیرانگی‘ ہوئی ہے لیکن وہ جمعرات کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کے ساتھ پہلے سے مختلف پیش نہیں آئیں گے۔
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    شئیرنگ کے لیئے شُکریہ شیخ صاحب ۔
    فلنٹ آف میرے بھی فیورٹس میں‌ بھی ہیں ۔
    شائد 2001 میں ایک میچ میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف جیتنے کے لیئے لاسٹ اوور میں پانچ رنز چاہیئے ، بہت انٹرسٹنگ میچ ہو سکتا تھا مگر فلنٹ آف نے پہلی ہی بال پر چھکا لگا کر میچ گول کر دیا ۔
    مجھے تو تب سے اِن پر بہت غصٌہ ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں