1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غیرمسلم میت کا احترام

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏23 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انسانی شرف وعزت کے تحفظ کی اس سے بڑھ کر مثال آخر کیا ہوسکتی کہ پیغمبر اسلام اپنے ماننے والوں کو غیرمسلموں کے جنازوں کے احترام میں کھڑا ہونے کا حکم صادر کررہے ہیں۔

    عامر بن ربیعہ ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    ''جب تم کوئی جنازہ آتے دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ ،تاوقتیکہ وہ گزر جائے
    صحیح البخاری:١٢٢٤
    ایک روز آپؐ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو آپؐ کھڑے ہوگئے، کسی نے کہا:یہ تو یہودی کا جنازہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ انسان نہیں ہے؟
    صحیح البخاری:١٢٢٩
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام ؓنے بھی اسی طرزِ عمل کو اختیا رکیا۔

    سہل بن حنیفؓ اورقیس بن سعدؓ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، وہ میدانِ قادسیہ میں بیٹھے تھے۔جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوگئے۔ کسی نے اعتراض کیا کہ یہ تو ذمی کا جنازہ ہے۔ تو اُنہوں نے جواب دیا : ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے بھی ایک جنازہ گزرا تھا، تو کسی نے کہا:یہ تو یہودی کا جنازہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: کیا یہ انسان نہیں ہے۔

    صحیح البخاری:١٢٢٩

    اس کے بعد خلفاے مسلمین نے جس طرح غیر مسلموں کے عزت و وقار کا تحفظ کیا ،اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں