1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by خوشی, Sep 24, 2008.

  1. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    جو تم نے دی ھےاذیت خوشی سی لگتی ھے
    یہ دشمنی ھے مگر دوستی سی لگتی ھے

    ہزار صبحیں اندھیروں سے پھوٹ نکلیں گی
    یہ تیرگی تو ہمیں روشنی سی لگتی ھے

    لبوں پہ ان کے تبسم کی موج ھے شاید
    دلوں میں آج نئی زندگی سی لگتی ھے

    تمہاری بزم سے اٹھ کر عجیب حال ہوا
    ہر شکل مجھے اجنبی سی لگتی ھے

    ہر اک ستم پہ میں شکر ستم ہی کرتا رہا
    کہ دوستوں سے شکایت بری سی لگتی ھے

    مری وفا میں اضافہ سا ہوتا جاتا ھے
    نوازشوں میں تمہاری کمی سی لگتی ھے

    لگن جو دل میں لگی ھے وہ عارضی تو نہیں
    مجھے تو اب یہ خلش دائمی سی لگتی ھے

    بہار کہیئے جسے آپ کا سا جلوہ ھے
    کلی کے لب پہ ہنسی آپ کی سی لگتی ھے

    وہ کہہ رھے تھے محبت سے کل یہ اے اختر
    ہر ایک بات تری شاعری سی لگتی ھے
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    تمہاری بزم سے اٹھ کر عجیب حال ہوا
    ہر شکل مجھے اجنبی سی لگتی ھے

    ہر اک ستم پہ میں شکر ستم ہی کرتا رہا
    کہ دوستوں سے شکایت بری سی لگتی ھے

    خوشی جی مدت بعد آپ کی پسندیدہ شاعری پڑھ کو ص آگیا :a165: :101: :dilphool: :222:
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ حسن جی

    میرا بھی یہی خیال ھے کہ بہت دنوں بعد ادھر آنا ہوا ،شاعری کی چوپال تو جیسے اجڑ سی گئی تھی
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    واقع ہی شاعری کی چوپال تو انتظامیہ کی طرح سو ہی گئی ہے کیا اِس کو جگا دیں ؟؟؟؟ کیا خیال ہے ؟؟؟؟‌‌‌‌‌‌‌
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
    ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
    اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    مدد کرنی ہو اس کی ، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
    بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
    کسی کو یادرکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
    حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
     
  6. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
    کسی کو یادرکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو
    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

    خوشی جی بہت ہی زبردست :wow: :222:

    اوپر والی بات کا جواب ؟؟؟‌‌‌‌‌‌‌‌:172:
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    سعداللہ شاہ یا وصی شاہ کی شاعری ہے شاید بہر حال بہت اچھی ہے۔
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ حسن جی

    نہ سعدشاہ ھے نہ وصی شاہ

    یہ منیر نیازی کا کلام ھے
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    اور شاید بعد میں یوں کہنا پڑتا ہے

    زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
    تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
     
  10. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    یہاں موسم بھی بدلیں تو نظارے ایک جیسے ھیں
    ہمارے روزوشب سارے کے سارے ایک جیسے ھیں

    ہمیں ہر آنے والا زخم تازہ دے کے جاتا ھے
    ہمارے چاند سورج اور ستارے ایک جیسے ھیں

    خدایا تیرے دم سے اپنا گھر اب تک سلامت ھے
    وگرنہ دوست اور دشمن ہمارے ایک جیسے ھیں

    کہیں گر فرق نکلے گا تو بس شدت کا کچھ ، ورنہ
    یہاں پرغم ہمارے اور تمہارے ایک جیسے ھیں

    میں کس امید پر دامن کسی کا تھام لوں اختر
    کہ سب سے دوستی میں اب خسارے ایک جیسے ھیں
     
  11. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خدایا تیرے دم سے اپنا گھر اب تک سلامت ھے
    وگرنہ دوست اور دشمن ہمارے ایک جیسے ھیں

    خوشی جی عمدہ کلام ارسال کرنے کا شکریہ ایک ایک شعر لاجواب ہے بہت خوب :mashallah: :222:
     
  12. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    ماشاء اللہ اچھا ذوق پایا ہے آپ نے۔ شکریہ خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیے۔
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    شکریہ حسن اور بلال بڑی نوازش
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    اگر اللہ کی وحدانیت تسلیم کرتے ہو
    تو پھر انسان کو خانوں میں کیوں تقسیم کرتے ہو

    محبت ، دسترس سے لفظ و معنی کے ھے بالاتر
    میاں! تم اس کی بھی تشریح اور تفہیم کرتے ہو

    تمہارا قول کیونکر معتبر ٹھہرے کہ تم اس میں
    کبھی تنسیخ کرتے ہو کبھی ترمیم کرتے ہو

    حقیر ان کو سمجھتے ہو جو ھیں توقیر کے قابل
    رذیلوں کی مگر تعظیم اور تکریم کرتے ہو

    بغاوت کیوں نہیں کرتے خداوندانِ باطل سے
    خدا برحق ھے اس حق کو اگر تسلیم کرتے ہو

    اگر قابو نہیں خود پر تو سب بے سود لا حاصل
    بہادر لاکھ ہو ،تسخیر ہفت اقلیم کرتے ہو

    ان آوارہ پرندوں کو پکڑ پاتے ہو تم کیونکر
    خیالوں کی اے راہی کس طرح تنظیم کرتے ہو
     
  15. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    تمہارا قول کیونکر معتبر ٹھہرے کہ تم اس میں
    کبھی تنسیخ کرتے ہو کبھی ترمیم کرتے ہو

    ان آوارہ پرندوں کو پکڑ پاتے ہو تم کیونکر
    خیالوں کی اے راہی کس طرح تنظیم کرتے ہو

    خوشی جی بہت ہی خوب زبردست ایک ایک شعر لاجواب ہے :87: :222:
     
  16. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    محبت ، دسترس سے لفظ و معنی کے ھے بالاتر
    میاں! تم اس کی بھی تشریح اور تفہیم کرتے ہو


    بہت اچھا انتخاب ہے خوشی جی
     
  17. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    حسن جی اور چشتی جی آپ دونوں کا بے حد شکریہ
     
  18. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت عمدہ اتنخاب۔ شکریہ اتنی اچھی شاعری شیئر کرنے کے لیے!
     
  19. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    شکریہ بلال جی
     
  20. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خوشی جی کچھ مزید شاعری ارسال کریں :p
     
  21. کنورخالد
    Offline

    کنورخالد ممبر

    Joined:
    May 17, 2010
    Messages:
    648
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب خوبصورت شاعری ھے
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    آج کے دن کی مناسبت سے یہ غزل یہاں دوبارہ پوسٹ کرنے کو دل چاہا


    جو خیال تھے نہ قیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے
    جو محبتوں کی اساس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    جنہیں مانتا ھی نہیں یہ دل وھی لوگ میرے ھیں ھمسفر
    مجھے ھر طرح سے جو راس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑگئے

    مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
    مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے

    یہ خیال سارے ھیں عارضی یہ گلاب سارے ھیں کاغذی
    گل آرزو کی جو باس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ھوئے
    جو مری طلب مری آس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
    وہ جو روزو شب مرے پاس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے


    اعتبار ساجد
     
  23. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب ۔۔۔۔بہت ہی شاندار
     
  24. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
    مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے
    جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ھوئے
    جو مری طلب مری آس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
    وہ جو روزو شب مرے پاس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    خوشی جی بہت ہی خوب زبردست انتخاب ہے :222:
     
  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ حسن
     
  26. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری



    دانست میں تو اپنی تری سمت رواں ہوں
    کیا کہتی ہے اُس دشت کی آواز جہاں ہوں

    تب جاں سے گزرنے کی کوئی راہ نہ پائی
    اب جینے کی خواہش میں گرفتار زیاں ہوں

    اے آئینہ خاطر یہ عجب شہر ہے جس میں
    تُو پوچھ رہا ہے کہ میں کس کس پہ گراں ہوں

    کشتی میں جو رکھے تھے ستارے وہ کہاں ہیں
    ساحل پہ اتر آئی ہے شب میں بھی یہاں ہوں

    شوکیس میں آنکھوں کے ہیں خوابوں کے کھلونے
    میں خود میں نہاں بچے کی مطلوب دکاں ہوں

    اک پگھلے ہوئے ہیرے کے سیال بدن کی
    ہر موج یہ کہتی ہے کہ میں شعلہ بجاں ہوں

    کیوں مجھ سے کسی طور نہیں نبھتی یہ دنیا
    کیا مجھ کو جمیل اتنی خبر ہے میں کہاں ہوں

    جمیل الرحمن
     
  27. بلال خورشید جٹ
    Offline

    بلال خورشید جٹ ممبر

    Joined:
    May 4, 2011
    Messages:
    498
    Likes Received:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب نایس
     
  28. بلال خورشید جٹ
    Offline

    بلال خورشید جٹ ممبر

    Joined:
    May 4, 2011
    Messages:
    498
    Likes Received:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں
    خدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں

    ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
    وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں

    حیات کیا ہے ، خیال و نظر کی مجذوبی
    خودی کی موت ہے اندیشہ ہائے گونا گوں

    عجب مزا ہے ، مجھے لذت خودی دے کر
    وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں

    ضمیر پاک و نگاہ بلند و مستی شوق
    نہ مال و دولت قاروں ، نہ فکر افلاطوں

    سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھے
    کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں

    یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
    کہ آرہی ہے دما دم صدائے 'کن فیکوں'

    علاج آتش رومی کے سوز میں ہے ترا
    تری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں

    اسی کے فیض سے میری نگاہ ہے روشن
    اسی کے فیض سے میرے سبو میں ہے جیحوں
     
  29. بلال خورشید جٹ
    Offline

    بلال خورشید جٹ ممبر

    Joined:
    May 4, 2011
    Messages:
    498
    Likes Received:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بڑا دلچسپ واقع ہے کہ کل ایک عزیز دوست!!

    اپنے مفاد کی خاطر مجھ کو قربان کر گیا!
    :121:
     
  30. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    یاد

    کبھی کبھی کوئی یاد
    کوئی بہت پرانی یاد
    دل کے درواز ے پر
    ایسے دستک دیتی ھے
    شام کو جیسے تارا نکلے
    صبح کو جیسے پھول
    جیسے دھیرے دھیرے زمیں پر
    روشنیوں کا نزول
    جیسے روح کی پیاس بجھانے
    اترے کوئی رسول
    جیسے روتے روتے اچانک
    ہنس دے کوئی ملول
    کبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد
    دل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ھے


    عبید اللہ علیم
     

Share This Page