1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حقیقی واقعات پر مبنی لطائف

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by ع س ق, Jul 10, 2006.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے پنڈ میں ایک چھوڑو بھائی ہیں نام نہیں لوں گا ایک بار انہوں نے فرمایا " کہ ہماری نیلی (فلم سٹار) سے ملاقات ہوگئی اسے کھانا کھلایا باتیں ہوتی رہیں ، وہ ہمارے اخلاق سے بہت متاثر ہوئیں ۔ پھر کچھ ماہ بعد رات کو سردی بہت تھی اور دھند پڑی ہوئی تھی اور ہماری بیل بجی ، ہم نے باہر نکل کر دیکھا کہ باہر نیلی کھڑی تھیں اور ساتھ دو اور شخص تھے ہم نے پوچھا اس وقت کہاں وہ بولیں کہ گاڑی خراب ہوگئی تھی ہم نے سوچا کہ آپ سے ملتے چلیں ، بھئی ہم نے انہیں کچھ دیر کیلئے روکا کھانا کھلایا اور پھر وہ دو بجے واپس گئیں ؛

    ساتھ ہی ہمارا یک دوست بیٹھا تھا وہ ڈرائیور ہے اس نے بھی اپنا واقعہ بیان کرنا شروع کردیا

    ایک بار سردیوں میں ہم نے ملتان سے بس کی چھت پر آم لوڈ کئے وہاں سے چلے تو راں والی نہر میں سیلاب آیا ہوا تھا پانی نہر کے پل پر سے بہہ رہا تھا ، بس جی بس الٹ گئی ۔ آم کی پیٹیاں ٹوٹ گئیں ، ہم نے پائچے اٹھائے اور پانی میں گھس گئے ٹھنڈا پانی میں گھس گئے اور سردی ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے آم یہ سن چیزیں لطف ہی اور دے رہی تھیں ۔

    میں نے کہا اوئے شرم کرو سردیوں میں کہاں آم ہوتے ہیں ، تو وہ بولا کہ اگر امیر آدمی جھوٹ بولے تو سب سنتے ہیں غریب کی کوئی نہیں سنتا مرضی ہے بھائی لوگ
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہا
    جنہاں دے گھر دانے اوہناں دے کملے وی سیانے
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نیلی رات میں تو " کالی " نہیں ہوجاتی ؟ (بھولپانہ سوال) :87:
     
  4. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    دو عورتیں آپس میں گفتگو کر رہیں تھی، ایک نے دوسری سے پوچھا
    ”سناؤ بہن ،تمہارے بچوں کا کیا حال ہے ؟“
    دوسری نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا
    ”کیا سناؤں ،میرے بیٹے کی شادی تو سمجھو جیسے کسی چڑیل سے ہو گئی ہے ۔وہ نامراد صبح 11بجے سے پہلے بستر سے نہیں نکلتی ،پھر سارا دن نہ جانے کہاں کہاں گھوم کر میرے بیٹے کے پیسے برباد کرتی ہے اور رات کو جب میرا بچہ تھکا ہارا گھر آتا ہے تو اس کام چور نے کھانا تک نہیں بنایا ہوتا ،اسی بہانے وہ اسے لے کر کسی مہنگے سے ریستوران میں ڈنر کے لئے چلی جاتی ہے اور پھر دونوں رات گئے واپس آتے ہیں ۔
    “یہ سن کر دوسری عورت نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا”اچھا…خیر…اپنی بیٹی کی سناؤ…؟
    “پہلی عورت بولی
    ”ہائے ہائے …اس کا کیا پوچھتی ہو…اس کی شادی تو سمجھو جیسے کسی فرشتے سے ہو گئی ہے ۔اس کا خاوند صبح اپنے ہاتھ سے اسے ناشتہ بنا کر دیتا ہے اور تب تک وہ بیڈ پر ہی پڑی سوتی رہتی ہے ۔اسے شاپنگ کے لئے اچھے خاصے پیسے بھی دیتا ہے اور پھر روز شام کو وہ دونوں کسی اچھے سے ریستوران میں ڈنر کرتے ہیں …اللہ نظر بد سے بچائے
     
  5. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ان دنوں کی بات ھے جب تحریک ختم نبوت زوروں پر تھی.. مولانا احمد علی جالندھری شیخو پورہ تشریف لائے اور ایک جلسے میں مرزا غلام احمد قادیانی کو الو کا پٹھا کہہ دیا..

    قادیانیوں نے ان پر مقدمہ کر دیا..

    مولانا احمد علی جالندھری پریشان تھے کہ اب اس کو الو کا پٹھہ کیسے ثابت کروں.. انہوں نے اپنی اس پریشانی کا حال مولانا لال اختر حسین کو سنایا اورکہا کہ اگر اسے الو کا پٹھہ ثابت کردیں تو میں آپ کو انعام دوں گا اور آپ میرے صفائی کے گواہ ھوں گے..

    مولانا لال اختر حسین نے تاریخ اور دن نوٹ کیا اور مقررہ روز شیخوپورہ کی عدالت میں پہنچ گئے جہاں دو مجسٹریٹ مقدمہ سن رھے تھے.. مولانا لال اختر حسین نے مرزا غلام احمد قادیانی کی کتاب سے عدالت کے سامنے دو حوالے پیش کیے اور کہا..

    " مرزا اپنی کتاب میں لکھتا ھے..

    " جب نئی نئی گرگابیاں بازار میں آئیں تو میری ماں نے گرگابی لے کر دی.. اس سے پہلے میں دیسی جوتی پہنا کرتا تھا.. جب گرگابی پہن کر چلتا تو میرے ٹخنے آپس میں ٹکراتے تھے اور کبھی کبھی تو خون بھی بہہ نکلتا تھا.. میں نے ماں سے کہا.. ماں یہ مجھے کیا لے دیا.. میری ماں نے جب میرے پاؤں کی طرف دیکھا تو دایاں جوتا بائیں اور بایاں دائیں پاؤں میں پہن رکھا تھا.. کہنے لگا.. ماں مجھے پتہ نہیں چلتا کہ دایاں کون سا ھے اور بایاں کون سا..

    ماں نے اس جوتے کے جوڑے پر دو پھمن لگا دیے.. دائیں پر سرخ اور بائیں پر سبز.. مرزا کہتا ھے کہ اس کے باوجود میں جوتا الٹا پہن لیا کرتا تھا..

    دوسرا حوالہ یہ دیا.. مرزا کہتے ھیں.. "مجھے گڑ کھانے کا بہت شوق ھے.. گھر سے چوری گڑ لے کر اپنی جیب بھر لیتا.. مجھے پیشاب کی بھی بیماری تھی.. مجھے باربار پیشاب آتا تھا.. جیب میں ایک طرف مٹی کے ڈھیلے اور دوسری طرف گڑ کے ڈھیلے جمع کرتا تھا.. اکثر میرے ساتھ یہ ھوتا تھا کہ استنجاء کی جگہ گڑ استعمال کرلیا کرتا تھا اور گڑ کی جگہ مٹی کا ڈھیلا کھا لیا کرتا تھا.. "

    دونوں مجسٹریٹ مسکرانے لگے..

    ایک مجسٹریٹ نے دوسرے سے کہا.. " اس کو الو کا پٹھا نہ کہیں تو اور کیا کہیں.. "
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جو سچ ہے وہ سامنے آ ہی جاتا ہے
     
  7. Zh Pasha
    Offline

    Zh Pasha ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2014
    Messages:
    9
    Likes Received:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا نه کهیں جناب اب جٹ بھی سیانے ھو گۓ ھیں
     
    نعیم likes this.
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سچی مچی کا الو کا پٹھا ہے
     
    نعیم likes this.
  9. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا دن انتظار کریں کل انشا ء اللہ
     
  11. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایویں ای
     
  13. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا جی ۔ ۔ ۔
     
  14. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جمعرات کو "کل" کا وعدہ تھا
    آج پیر گذر گیا
     
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    @نعیم بھائی کچھ مصروفیا ت ہیں انشاء اللہ آج ہی فارغ ہوکر کچھ ہمت کرتا ہوں
     
    نعیم likes this.
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آسانیاں اور خیریت فرمائے۔ آمین
     
    ھارون رشید likes this.
  18. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    تاحال ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نوجوانی میں کبڈی کا بہت شوق ہوتا تھا اور قریبی گاؤں میں اکثر مقابلوں میں شرکت ہوتی رہتی تھی ، ہم ایک گاؤں میں گئے تو رستے میں دیکھا کہ ایک کھیت میں ایک بندہ کام کررہا ہے اور اس کے پاس ایک ڈھائی فٹ اونچا بڑا موٹا تازہ دیسی مرغا ٹہل رہا ہے ، میرا ساتھی @گجر بولا یار اس مرغے کو دیکھ کر تو منھ میں پانی آگیا ہے ، میں نے کہا واپس پر دیکھتے ہیں ، میچ بہت دلچسپ ہوا الحمد للہ ہم جیت گئے اور واپس پر مرغے والے سے پوچھا " مرغا بیچو گے"
    اس نے کہا جی ۔ کتنے کا "1200" کا ، سستا دور تھا ہمیں عید پر دو تین سو ملتے تھے ، مرغا مہنگا لگا ، مگر ہم میچ جیت کر آئے تھے انعام شنعام ساتھ تھا ، دونوں کے ملا کر 700 تھا ، 900 میں مرغا طئہ ہوگیا ، ساتھ ہی مجھے یاد آگیا کہ میرے بوٹ گراؤنڈ میں ہی رھ گئے ہیں میں نے موٹر سائیک بھگائی تاکہ بوٹ کوئی اور نہ اٹھا لے ۔ بوٹ مل گئے ، مگر واپس پر میں موٹر سائیکل پر کچھ تیزی میں تھا ۔ اور اچانک مرغا موٹر سائیک کے نیچے آگیا اور اللہ کو پیار ا ہوگیا












    اب ساتھ ہی مالک مرغے نے آنکھیں ماتھے سے بھی اوپر رکھ لیں اور بولا کہ میرا مرغا تو تین ہزار کا ہے ۔ ہمارے تو طوطے کیا کوے بھی اڑ گئے ۔
    بڑی مصیبت اور بحث کے بعد اس گاؤں کے نمبردار وہاں پہنچ گئے اور اس نے اسے برا بھلا کہا اور ہماری بغیر پئسوں کے ہی جان چھوٹ گئی
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی مرغے کا حال یہ ہوا کہ
    نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
    نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے ؟​
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مرا ہوا مرغا ۔ ۔ ۔ ۔ مرے ہاتھی کے برابر
     
    ملک بلال and نعیم like this.
  22. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چاچا جی - مرغا " اچانک " موٹل سائیکل کے نیچے آیا ، یا اُس نے باقاعدہ " خود کشی " کی ۔ ۔ ۔
     
    ملک بلال and نعیم like this.
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس نے سوچا " کم قیمتی فروخت سے بیش قمیتی خود کشی " بہتر ہے۔
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی میں آئندہ کچھ نہ لکھوں
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی سی بات اب آپ "مرحوم مرغے" کی طرح دل پہ مت لیں :p
    لکھیں لکھیں ضرور لکھیں۔ بلکہ جتنے قتل کیے ہیں سب وارداتیں لکھیں۔
     
  26. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اور جو آئیندہ کے لیے پلان کئے ہیں ، وہ بھی لکھیں ۔ ۔ ۔
     
  27. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    واه آج اس محاورے کی سمجھ آئی, (ترمیم کے ساتھ)
    زنده مرغا لاکھ کا تو مرده سوا لاکھ کا.
    :D
     
  28. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    واه بھئ خوب رونق لگا رکھی هے احباب نے یهاں خصوصا. @عمر خیام بھائی نے.
    :044:
     
  29. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی آمد بھی رونق سے کم نہیں ہوتی
     
    ھارون رشید likes this.
  30. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ سعدیہ صاحبہ۔ ھارون بھائی کی محبت بار بار کھینچ لاتی ہے ورنہ میں بلا کا سست انسان ہوں۔ خیر اب ارادہ کیا ہے کہ اب کسی حد تک شمولیت ضرور رکھوں گا، انشاءاللہ۔
    میں نے اپنی ایک تازہ غزل اپلوڈ کی ہے، لنک میرے دستخط میں موجود ہے۔
    آپ سے اور باقی احباب سے بھی عرض ہے کہ وقت ہو تو نظر کرم فرمائیے گا۔
     

Share This Page