1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تندوری تکے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تندوری تکے


    اجزاء: گوشت کی بوٹیاں ایک کلو،پیاز آدھا کلو،گھی آدھا کلو،دہی آدھا کلو،کچا پپیتا آدھا کلو،لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،زیرہ دو کھانے کے چمچ،تِل دو کھانے کے چمچ،خشخاش دو کھانے کے چمچ،چنے دو سو گرام بھنے اور پسے ہوئے،نمک حسبِ ضرورت
    ترکیب: پیاز اور تمام مصالحوں کو تھوڑے گھی میں تل کر نکال لیں اور پپیتے کے ساتھ سِل پر پیس لیں۔ اس مرکب میں چنے،پسی ہوئی ادرک لہسن،نمک اور دہی ملا کر خوب اچھی طرح گوندھ لیں۔یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اچھی طرح ملیں اور انہیں کم از کم تین گھنٹے اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون،بھٹی یا تنور میں رکھیں اور کوئی تھال اس کے اوپر رکھ دیں،کچھ دیر بعد اس برتن کو اُٹھا کر تکوں کی حالت کا اندازہ لگائیں۔اگر سرخی آ گئی ہو تو تنور سے نکال لیں اور گرم گرم روٹی کے ساتھ عید کے موقعے پر کھانے کے لیے پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں