1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن رول

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    چکن رول


    اجزاء: پیٹا بریڈ دو سلائس،مرغی ایک پائو،ادرک ایک درمیانہ ٹکرا،لہسن دو سے تین جوئے،شملہ مرچ آدھی،گاجر آدھی،بند گوبھی حسبِ ضرورت،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،ہری پیاز دو عدد،کُٹی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،پسی ہوئی کھٹائی1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ حسبِ ضرورت،تیل تلنے کے لیے،نمک حسبِ ذائقہ،تیل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب: پہلے پین میں تیل گرم کریں،پھر اس میں ایک درمیانہ ٹکڑا ادرک،دو سے تین جوئے لہسن،ایک پائو مرغی کے باریک کٹے پیس،پیاز،آدھی گاجر،آدی شملہ مرچ،حسبِ ضرورت بند گوبھی،حسبِ ضرورت ہرا دھنیا،حسبِ ذائقہ نمک،1/2چائے کا چمچ کُٹی لال مرچ،حسبِ ضرورت کالی مرچ،1/2چائے کا چمچ پسی کھٹائی اور1/2چائے کا چمچ پسی لال مرچ ڈال کر نرم کر لیں۔اب ایک دوسرے پین کو تیل سے چکنا کر لیں اور د و سلائس پیٹا بریڈ کو سینک لیں،پھر پیٹا بریڈ پر تیار کیا ہوا آمیزہ رکھ کر رول بنائیں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔تیار ہونے پر گرم گرم چکن رول کو کسی بھی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں