1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی انتقال کر گئے

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏18 دسمبر 2018۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سیکڑوں مشہور نعتیں لکھ کر بارگاہ نبوی میں سعادت حاصل کرنے والے معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی طویل علالت کے بعد آج پیر کوحرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

    [​IMG]

    خالد محمود خالد نے مشہور نعت "یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے " لکھ کر شہرت دوام حاصل کی تھی ۔
    اہلخانہ کے مطابق نعت گو شاعر کی نماز جنازہ آج بروز منگل کو کراچی کے علاقے بلاک 18 ایف بی ایریا سمن آباد میں مسجد عمر میں ادا کی جائے گی ۔
    ان کی مشہور عام نعتوں میں

    کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے،
    دن رات مدینے کی دعا مانگ رہے ہیں،
    قرآن مجسم تری ہر ایک ادا ہے،
    چلو دیار نبی کی جانب،
    آواز کرم دیتا ہی رہا،
    اور میرا سارا سروسامان مدینے میں رہے
    قربان میں ان کی بخشش کے ، مقصد بھی زباں پر آیا نہیں
    یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
    اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی

    شامل ہیں۔
    خالد محمود نقشبندی 13 جون 1941ء کو چکوال میں پیدا ہوئے اور گیارہ سال کی عمر میں کراچی تشریف لائے تھے ۔ رسمی تعلیم کے بعد فارسی سیکھی ۔ نعت خوانی سے سفر کی شروعات کی اور نعت گوئی کے آسمان پر ایسے چمکے کہ ان کی آب و تاب نے ہر آںکھ میں عشق سرکارِ کے جلوے بکھیرے ۔
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا علیہ راجعون ۔ ۔ ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ ۔ ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون۔اللہ پاک اپنے پیارے حبیب جناب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے صدقے اور وسیلے سے ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں