1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت کیا ہے ؟

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏3 اکتوبر 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کسی کے واسطے ننھی سی قربانی ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کہیں ہم راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی کسی کی بےبسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    ہو دل میں درد ویرانی مگر پھر بھی کسی کے واسطے جبرا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا زبردستی ہی مسکرانا ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کہیں بارش میں سہمے ، بھیگتے بلی کے بچے کو ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو پنکھے بند کرکے راستہ باہر کا دکھلانا ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کسی کے زخم سہلانا کسی روتے ہوئے کے دل کو بہلانا ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    کہ میٹھا بول ، میٹھی بات ، میٹھے لفظ ، سب کیا ہے ؟ ۔ ۔ ۔ محبت ہے
    محبت ایک ہی ، بس ایک ہی انسان کی خاطر مگن رہنا
    ہمہ وقت اس کی باتوں ، خوشبوؤں میں
    ڈولنا کب ہے
    محبت صرف اس کی زلف کے بل کھولنا کب ہے
    محبت کے ہزاروں رنگ
    لاکھوں استعارے ہیں
    کسی بھی رنگ میں ہو یہ
    مجھے اپنا بناتی ہے
    یہ میرے دل کو بھاتی ہے
    یہ میرے دل کو بھاتی ہے !!!
    ( بشکریہ : مسلم پاکستانی )
     

اس صفحے کو مشتہر کریں