1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک لڑکی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    ایک لڑکی

    ذرا اس خود اپنے ہی
    جذبوں سے مجبور لڑکی کو دیکھو
    جو اک شاخ گل کی طرح
    ان گنت چاہتوں کے جھکولوں کی زد میں
    اڑی جا رہی ہے
    یہ لڑکی
    جو اپنے ہی پھول ایسے کپڑوں سے شرماتی
    آنچل سمیٹے نگاہیں جھکائے چلی جا رہی ہے
    جب اپنے حسیں گھر کی دہلیز پر جا رکے گی
    تو مکھ موڑ کر مسکرائے گی جیسے
    ابھی اس نے اک گھات میں بیٹھے
    دل کو پسند آنے والے
    شکاری کو دھوکا دیا ہے
    منیر نیازی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں