1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کیسی ترقی ہے

Discussion in 'اردو شاعری' started by مجیب منصور, Jan 7, 2008.

  1. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    دل میرا حیران ہے
    میرے گھر میں فاقہ ہے
    اس کے گھر میں نان ہے
    میں بھی پاکستان ہوں
    اور وہ بھی پاکستان ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    لیڈر کتنے نیک ہیں
    ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
    خود وہ کھاتے کیک ہیں

    میرے پیارے اﷲ میاں
    یہ کیسا نظام ہے
    فلموں میں آزادی
    ٹی وی پہ اسلام ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    سوچ کے دل گھبراتا ہے
    بند ڈبوں میں خالص کھانا
    ان کا کتا کھاتا ہے
    میرا بچہ روتے روتے
    بھوکا ہی سو جاتا ہے

    دو طبقوں میں بٹتی جائے
    ایسی اپنی سیرت ہے
    اُن کی چھت پر ڈش انٹینا
    میرے گھر بصیرت ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
    اُس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
    میری آنکھ میں روٹی ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    تیرے راز بھی گہرے ہیں
    ان کے روزے سحری والے
    اور میرے اَٹھ پہرے ہیں

    دعوت روزہ کھلوانے کی
    انہیں ملی سرکاری ہے
    میرا بچہ روزہ رکھ کے
    ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
    این ٹی ایم کا سر ننگا
    پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    بادل مینہ برسائے گا
    اس کا گھر دھل جائے گا
    میرا گھر بہہ جائے گا

    میرے پیارے اﷲ میاں
    چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کے
    اس کا بچہ سوتا ہے
    میرا بچہ روٹی سمجھ کر
    چاند کو دیکھ کر روتا ہے

    میرے پیارے اﷲ میاں
    یہ کیسی ترقی ہے
    اُن کی قبریں تک ہیں پکی
    میری بستی کچی ہے
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ مجیب منصور بھائی ۔ ایک ایک لفظ سے سچائی ٹپکتی ہے۔
     
  3. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    میرے پیارے اﷲ میاں
    سوچ کے دل گھبراتا ہے
    بند ڈبوں میں خالص کھانا
    ان کا کتا کھاتا ہے
    میرا بچہ روتے روتے
    بھوکا ہی سو جاتا ہے​

    انتہائی تکلیف دہ حقیقت ہے۔ فاروق قیصر کا یہ شعر جب بھی یاد آتا ہے کچھ دیر کو دماغ ماؤف سا ہو جاتا ہے۔ شائد اسی لئے اللہ نے فرمایا ہے:


    پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا
    اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے
    گردن کا چھوڑانا
    یا بھوک کے دن میں کھلانا
    کسی رشتہ دار یتیم کو
    یا کسی خاک نشین مسکین کو

    سورة البلد (90)​
     

Share This Page