1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ ۔۔ سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Aug 14, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ
    نثارِ مدینہ ،فدائے مدینہ

    مدینے کے دن ہوں مدینے کی راتیں
    خدا دیکھیے ! کب دکھائے مدینہ

    وہ ذکر نبی ﷺ ہو کہ ذکرِ خدا ہو
    مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ

    مقام آپ کا عرشِ اعظم سے آگے
    زہے شانِ خیر الورائے مدینہ

    مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
    مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ

    مری زندگی کا یہی مدعا ہے
    نبی پر درود اور ثنائے مدینہ

    یہی نام میرا یہی ہے تخّلص
    غلام شہِ دوسرائے مدینہ

    الٰہی تو ہی تو نورِ ارض و سما ہے
    ضیاؔ کو دکھا دے ضیائے مدینہ

    ۔۔۔
    سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری

     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page