1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امامؓ کی

Discussion in 'اردو شاعری' started by intelligent086, Aug 26, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امامؓ کی
    لیکن میرے حسینؓ نے حجت تمام کی

    زینبؓ کی بے ردائی نے سر میرا ڈھک دیا
    آغازِ صبحِ نو ہوئی وہ شام، شام کی

    اِک خواب خاص چشمِ محمدؐ میں تھا ُچھپا
    تعبیر نورِ عینِ محمدؐ نے عام کی

    بچوں کی پیاس مالکِ کوثر پہ شاق تھی
    ساقی کو ورنہ مے کی ضرورت نہ جام کی

    ُحر سا نصیب بادشہوں کو نہیں نصیب
    آقاؐ سے مل رہی تھی گواہی غلام کی

    دریا پہ تشنہ لب ہیں پہ صحرا میں شاد کام
    دُنیا عجب ہے اُن کے سفر اور قیام کی

    دے کر رضا جو چہرۂ شبیرؓ زرد ہے
    تھی اِلتجائے جنگ یہ کس لالہ فام کی
    پروین شاکر​
     

Share This Page