1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کیا آپ جانتے ہیں
    upload_2019-10-15_3-28-1.jpeg
    طیب رضا عابدی
    لاس اینجلس میں ساری دنیا سما سکتی ہے دنیا کی کل آبادی ساڑھے سات ارب ہے اور ظاہر ہے یہ آبادی وقت کے ساتھ بڑھے گی۔ اگر یہ تمام لوگ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جائیں تو لاس اینجلس کے 500سکوائر میل رقبے میں سما سکتے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش بڑھ رہی ہے شائد آپ یہ سوچتے ہوں کہ جڑواں بجے بہت کم پیدا ہوتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 1980تک 50بچوں میں جڑواں بچوں کی ایک مثال ملتی تھی یعنی ان بچوں کی پیدائش دو فیصد تھی۔ پھر اس شرح میں اضافہ ہوتا گیا۔ 1995 تک یہ شرح 2.5فیصد ہو گئی۔ 2001میں یہ شرح 3فیصد جبکہ 2010 میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح 3.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ 30بچوں میں سے ایک جڑواں ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ زیادہ عمر کی عورتوں میں جڑواں بچوں کی زیادہ خواہش ہوتی ہے اور اس کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اپنا خاندان دیر سے شروع کرنے کی آرزومند ہوتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ مختلف ادویات بھی استعمال کرتی ہیں۔ جان لیوا گرم مرچیں دنیا میں بعض مرچیں اتنی گرم ہیں کہ انسان کی جان لے سکتی ہیں۔ اگر آپ ایک مرچ بھی کھا لیں تو یہ آپ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بعض اوقات اس کی بہت کم مقدار زبان پر رکھی جائے تو زبان جل سکتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی مرچ آخر تیار کیوں کی جاتی ہے تو اس کا جواب یہ ملتا ہے کہ یہ مرچ جلد کے امراض میں مبتلا لوگوں کے علاج کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے۔ لوگ سب سے زیادہ فرانس جانا پسند کرتے ہیں دنیا میں لوگ سب سے زیادہ فرانس کی سیر کرنے کے متمنی ہیں۔ اس کی وجہ یہاں کا ماحول‘ لذیذ کھانے اور پنیر ہیں۔ ایسا اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ 2017میں یورپ کے اس ملک نے 9کروڑ افراد کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا۔ دوسرے نمبر پر سپین ہے اس کے بعد امریکہ‘ چین اور اٹلی کا نمبر آتا ہے۔ سب سے گنجان آباد جزیرے کاحجم یہ بات حیران کن ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد جزیرے کا حجم فٹبال کے دو میدانوں جتنا ہے۔ کولمبیا کے ساحل پر واقع سانتا کروز ڈیل اسلوٹ کا حجم فٹبال کے دو میدانوں جتنا ہے لیکن اس مصنوعی جزیرے کی10 گلیاں ہیں۔ اس جزیرے کے 155 مکانوں میں 500 لوگ رہتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی جگہ پر اتنے لوگوں کا رہنا اس حقیقت کا غماز ہے کہ یہ دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ ہے۔ سب سے پستہ قد لوگ انڈونیشیا میں دنیا میں طویل القامت لوگ بھی ہیں اور پستہ قد بھی۔ 2017میں پتہ چلا کہ دنیا کے سب سے زیادہ پستہ قد افراد کی کچھ تعداد انڈونیشیا میں رہتی ہے۔ ان کا اوسط قد پانچ فٹ اور 1.8انچ ہے۔ بولیویا کے لوگ بھی دراز قد نہیں ہوتے۔ ان کا اوسط قد 5فٹ اور 2.4انچ ہے۔ دنیا میں سب سے طویل القامت لوگ ہالینڈ میں ہوتے ہیں جہاں ایک بالغ شخص کا اوسط قد چھ فٹ ہے۔ ہر سیکنڈ میں چار بچوں کی پیدائش ہم ہر سیکنڈ بعد چار نئے بچوں کا استقبال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر منٹ بعد 250بچے پیدا ہوتے ہیں اور ہر گھنٹے بعد ان کی تعداد 15000 ہو جاتی ہے۔ اس حساب سے ایک دن میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 3,60,000 ہے۔ اگر ایک سال کا حساب کیا جائے تو یہ تعداد قریباً 14 کروڑ بنتی ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت دنیا کا سرد ترین دن کونسا تھا۔ یہ وہ دن تھا جب منفی 144 ڈگری فارن ہائٹ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت انٹارٹیکا میں ریکارڈ کیا گیا اور اس کیلئے 2004سے 2016 تک تحقیق کی گئی۔ یہ اس قدر کم درجہ حرارت ہے کہ اس صورتحال میں ٹھنڈی ہوا آپ کے پھیپھڑوں کو ناکارہ کر کے ہلاک کر سکتی ہے۔ جاپان میں زلزلوں کا امکان سب سے زیادہ جاپان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں زلزلوں کا امکان دنیا کے ہر ملک سے زیادہ رہتا ہے۔ زلزلہ اگر کم شدت کا ہو تو اتنا نقصان نہیں ہوتا لیکن اگر اس کی شدت بہت زیادہ ہو تو اس سے بہت زیادہ تباہی کا احتمال ہوتا ہے۔ جاپان کے علاوہ چین‘ انڈونیشیا‘ ایران اور ترکی میں بھی زلزلوں کا خطرہ رہتا ہے لیکن ایک امریکی ادارے کے سروے کے مطابق جاپان میں زلزلوں کا امکان دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں