1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھائے پئے روزہ دار

'مزاحیہ تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از فیاض أحمد, ‏26 جون 2016۔

  1. فیاض أحمد
    آف لائن

    فیاض أحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2016
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    محرم کے اکھاڑے میں بڑے لٹھ مار لگتے ہیں
    مگر رمضان کے آتے ہی وہ بیمار لگتے ہیں

    بنا رکھتے ہیں یوں چہرہ وہ اپنا دن کو روزے میں
    نہیں رکھتے وہ روزہ پھر بھی روزہ دار لگتے ہیں

    پہنچ کر دعوت افطار میں کھل اٹھتا ہے چہرہ
    کہ دسترخوان پر نعمت کے جب انبار لگتے ہیں

    کسی ہوٹل کے کیبن میں اڑا لیتے ہیں بریانی
    تعجب ہے کہ کھا پی کر بھی روزہ دار لگتے هیں

    سجائی ہو کسی نیتا نے گر افطار کی محفل
    تو پھر نیتا کے سب چمچوں کے وہ سردار لگتے ہیں

    وہ غالب کی طرح پیتے ہیں راغب چھپ کے رمضاں میں
    جو آنکھیں سرخ رہتی ہیں تو شب بیدار لگتے ہیں

    (فیروز راغب)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں