1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ گھریلو علاج ۔ ۔ ۔

Discussion in 'گھریلو ٹوٹکے' started by تیسرا انسان, Nov 22, 2016.

  1. تیسرا انسان
    Offline

    تیسرا انسان ممبر

    Joined:
    Nov 7, 2016
    Messages:
    454
    Likes Received:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
    وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

    اگر خوں کم بنے ، بلغم زیادہ
    تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ

    جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
    اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا

    جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
    مربہ آملہ کھا یا انناس

    اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
    تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی

    تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
    تو فورا دودھ گرما گرم پی لے

    جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
    تو کر نمکین پانی کے غرارے

    اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل
    تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل

    جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
    تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس

    شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
    تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی

    اگر کانوں میں تکلیف ہووے
    تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے

    اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
    تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے

    تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
    بدل پانی کے گنا چوس بھائی

    دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
    کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی

    اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
    تو استعمال کر انڈے کی زردی

    جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
    تو دو ایک وقت کا کر لے تو فاقہ
    ( تمام باتوں پر عمل اپنی ذمہ داری پر کریں ، طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں )
     
  2. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب واہ ، کیا انداز ہے حکیم صاحب کا
     
  3. سلمان عالم
    Offline

    سلمان عالم ممبر

    Joined:
    Apr 10, 2017
    Messages:
    11
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:

    پیٹ کے کیڑوں کا علاج
     

Share This Page