1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے ساتھ

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by ہما, May 14, 2006.

  1. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے سا

    <center>
    ہم سوئے حشر چلیں گے شہِ اَبرار کے ساتھ
    قافلہ ہوگا رواں قافلہ سالار کے ساتھ

    مدحتِ خواجہء دیں مدحتِ سرکار کے ساتھ
    زندگی گزری ہے کیفیتِ سرشار کے ساتھ

    میں بھی وابستہ ہوں سرکار کے دربار کے ساتھ
    خاک کا ذرہ بھی ہے عالمِ اَنوار کے ساتھ

    رہ گئے منزلِ سدرہ پہ پہنچ کر جبرئیل
    چل نہیں سکتا فرشتہ تری رفتار کے ساتھ

    یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ
    کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے ساتھ

    مل ہی جائے گا کوئی خوانِ کرم کا ٹکرہ
    ہے تعلق جو سگانِ درِ سرکار کے ساتھ

    اے خدا! دی ہے اگر نعتِ نبی کی توفیق
    حسنِ کردار بھی دے لذتِ گفتار کے ساتھ

    جب کُھلیں حشر میں‌گیسوئے شفاعت اُن کے
    ہم سے عاصی بھی نظر آئیں گے اَبرار کے ساتھ

    میں یہ کہتا ہوں‌کہ تھا اُن کی نظر کا اِعجاز
    لوگ کہتے ہیں کہ دیں پھیلا ہے تلوار کے ساتھ

    دیکھ اے معترضِ نعتِ رسولِ عربی
    قرب حساں کو ملا تھا اِنہی اشعار کے ساتھ

    سب عطائیں ہیں خدا کی مرے مولا کے طفیل
    ورنہ یہ لطف و کرم مجھ سے گنہگار کے ساتھ!

    ہم بھی مظہر سے سنیں گے کوئی نعتِ رنگیں
    گر ملاقات ہوئی شاعرِ دربار کے ساتھ
    </center>
     
  2. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    402
    Likes Received:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔۔۔۔۔
    آپ نے لاجواب نعت کا انتخاب کیا
    ماشاءاللہ
     
  3. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    ذرہ نوازی کا شکریہ

    ذرہ نوازی کا شکریہ
     
  4. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    Joined:
    May 29, 2006
    Messages:
    191
    Likes Received:
    0
    حسنِ کردار بھی دے لذتِ گفتار کے س

    اے خدا! دی ہے اگر نعتِ نبی کی توفیق
    حسنِ کردار بھی دے لذتِ گفتار کے ساتھ
     

Share This Page