1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چوری

Discussion in 'اردو ادب' started by محمد اختر, Apr 23, 2019.

  1. محمد اختر
    Offline

    محمد اختر ممبر

    Joined:
    Apr 23, 2019
    Messages:
    8
    Likes Received:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    *چور کا مزار*
    .
    *لوٹا ہوا مال* برآمد کرنے کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کیے.. لوگ ڈر کے مارے لوٹا ہوا مال رات کے اندھیرے میں باہر پھینکنے لگے.. کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا مال بھی موقع پاکر اپنے سے علیحدہ کر دیا تاکہ قانونی گرفت سے بچے رہیں..
    ایک آدمی کو بہت دقت پیش آئی.. اس کے پاس شکر کی دو بوریاں تھیں جو اس نے پنساری کی دکان سے لوٹی تھیں.. ایک تو وہ جوں کی توں رات کے اندھیرے میں پاس والے کنویں میں پھینک آیا لیکن جب دوسری اٹھا کر اس میں ڈالنے لگا تو خود بھی ساتھ گر گیا..
    شور سن کر لوگ اکٹھے ہوگئے.. کنویں میں رسیاں ڈالی گئیں.. دو جوان نیچے اترے اور اس آدمی کو باہر نکال لیا لیکن وہ چند گھنٹوں کے بعد مر گیا..
    دوسرے دن جب لوگوں نے استعمال کے لیے اس *کنویں* میں سے پانی نکالا تو وہ میٹھا تھا..
    اور پھر..
    اس رات اس آدمی کی *قبر* پر دیے جل رہے تھے
    .
    *سیاہ حاشیے از سعادت حسن منٹو*
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کا حکم
     

Share This Page