1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاند تم سے شکاہیتں ہین بہت

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زمردرفیق, Feb 25, 2008.

  1. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    چاند تم سے شکائتیں ھیں بہت


    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    چاند تم ہو بہت ہی آوارہ

    کتنی راتیں نظر نہیں آتے
    پھرتے رہتے ہو جابجا یونہی

    پر کبھی میرے گھر نہیں آتے

    چاند تم دور دور رہتے ہو

    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    کس محبت میں زخم کھائے ہیں

    دل پہ اتنے جو داغ رکھتے ہو

    یہ کہانی کبھی سناتے نہیں

    آسماں پر دماغ رکھتے ہو

    چاند تم بولتے نہیں ہم سے

    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    چاند تم ایک سے نہیں رہتے

    شکل اور راستے بدلتے ہو

    چاند تم رات کو تن تنہا

    ایسے ویسوں کے ساتھ چلتے ہو

    اک نظر دیکھتے نہیں ہم کو

    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    چاند جب بھی ملے کبھی موقع

    چھپتے رہتے ہو ایسے چپکے سے

    پیڑاور بادلوں کے پیچھے تم

    حسن گھٹتا ہو جیسے دیکھے سے

    ہاتھ آتے نہیں کسی صورت

    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    میری آنکھوں میں کچھ کمی ہے کیا

    جھیل میں دیکھتے ہو عکس اپنا

    آئینے میں اتار کر تم کو

    کوئی تعبیر کرنا ہے سپنا

    خواب کیا ہیں یہ جانتے ہی نہیں

    چاند تم سے شکا ئتیں ہیں بہت

    روشنی مستعار ہے پھر بھی

    جانے کس بات کی بڑائی ہے

    ہم سے ملتے ہو اجنبی کی طرح

    جب کہ بچپن سے آشنائی ہے

    چاند تم سے گلہ نہیں کوئی

    چاند تم سے شکائتیں ھیں بہت
    :khudahafiz:
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب زمرد بھائی ۔ خوب کہا :a180:
     
  3. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    واہ جی واہ
    بہت خوب
    زمرد صاحب
     
  4. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    چاند آپ نے بہت خوب کہا۔۔۔۔بہت ہی زبردست۔۔۔۔مزاہ آگیا
     
  5. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست۔۔ زمرد۔۔ بہت ہی خوب۔۔
     
  6. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    شکریہ سب کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے لو دوجہ شعر

    کویئ تو دوست میری زندگی میں ایسا ہو
    محبتوں کیطرح ہو وفاؤں جیسا ہو
    میری تلاش کی حد اس پہ ختم ہو جاۓٍ
    زمین پہ ہو مگرآسمان جیساہو
     
  7. عثمان حیدر
    Offline

    عثمان حیدر ممبر

    Joined:
    Mar 13, 2008
    Messages:
    1,423
    Likes Received:
    1
    :a180:
    آداب عرض ھے زمرد بھائی آپ کی شاعری بہت اچھی ہے
    لیکن پہلے ٹاپک ہی بہت اچھا تھا :a98:
    آپ سے میں نے ایک بار پوچھا تھا کہ آپ اردولنک پر چیکو کے نک سے آتے ہو بھائی آپ نے جواب ہی نہی دیا لیکن جاند والی شاعری سے پتا چل گیا آپ وہی ہو :176: :hasna:
    http://www.urdulink.com
    اردولنک ڈاٹ کام اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے کوشاں
    [​IMG]
     
  8. طاہرا مسعود
    Offline

    طاہرا مسعود ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    89
    Likes Received:
    0
    واااااااااااااااااہ زبردست!!!! بہت خوب!!! بہت انوکھا انداز۔ داد حاضر ہے
    ‌خوش رہئیے
    :a165:
     
  9. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    شکریہ طاہرا جی
    سٹاہل کا آپ کا بھی کم نہیں ہے داد دینے کا
    ویسے بھی بات دیکھنے والے میں ہوتی ہے۔۔۔مطلب حسن نظر کا کمال ہوتا ہے
     
  10. عثمان حیدر
    Offline

    عثمان حیدر ممبر

    Joined:
    Mar 13, 2008
    Messages:
    1,423
    Likes Received:
    1
    :a191:
    اسلام علیکم زمرد بھائی آپکی ایک پک میرے پاس بھی ہے حکم کریں تو لگا دوں :hasna: :176:
    لیکن اجازت دینے سے پہلے سوچ لینا :87:
    http://www.urdulink.com
    اردولنک ڈاٹ کام اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے کوشاں
    [​IMG]
     
  11. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    کافی سوچ و بچار کے بعد میں نے فصیلہ کیا ہے کہ آپ پک نہ لگاہین ھاھاھھاھاھ
     
  12. عثمان حیدر
    Offline

    عثمان حیدر ممبر

    Joined:
    Mar 13, 2008
    Messages:
    1,423
    Likes Received:
    1
    :a191:
    چیکو یار میرے ساتھ رہ رہ کر سیانا ہو گیا ہے اب ہر بات جلدی سمجھ جاتا ہے کیوں سچ کہا نا :hasna:
    http://www.urdulink.com
    اردولنک ڈاٹ کام اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے کوشاں
    [​IMG]
     
  13. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    میرے عزم وفا کو آج وہ مان بھی گئی
    لیکن یہ کیا کہ مجھ سے وہ انجان بھی گئی

    میری اجنبیت کو اک تیرا سہارا تھا
    اور آج میری یہ آخری پہچان بھی گئی

    ہاں تیرے جانے سے میری رتیں خزاں ہیں
    لیکن بچھڑ کے مجھ سے تیری مسکان بھی گئی

    مجبوریوں کے بندھن میں بندھ تو گئی تھی وہ
    لیکن کسی سے توڑ کے پیمان بھی گئی

    حسب روایات تیرے عشق میں ہوئی
    دل تو گیا ہی تھا شاہیں اب جان بھی گئی
     
  14. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    زمرد رفیق جی ۔آپکا کلام اچھا ہے۔
    یہ دو اشعار بہت ہی خوب ہیں۔ :139:
     
  15. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    Joined:
    Feb 20, 2008
    Messages:
    312
    Likes Received:
    0
    حسن نظر کا کمال ہے۔۔زاہرا جی
    شکریہ آپ کا پسند کرنے کا۔۔۔۔۔۔۔ویسے میرے اپنے شعر نہیں ہین
    میں نے بھی چوری کیے ہین کسی دوسری ساہٹ سے مجھے پسند آے اسلیے
    میری پسند اور آپ کی پسند کافی ملتی ہے ۔۔۔مجھے لگ رہا ہے
     

Share This Page