1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پنجاب یونیورسٹی کا عظیم فیصلہ

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by نوید, Apr 19, 2007.

  1. نوید
    Offline

    نوید ممبر

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    روزنامہ خبریں سے یہ خبر ملی ہے ۔۔۔

    [​IMG]
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت خوب فیصلہ ہے۔ خدا کرے کہ کامیابی و استقامت سے عمل پیرا ہونے کی توفیق ہو۔
     
  3. دریاب اندلسی
    Offline

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ Staff Member

    السلام علیکم

    طلبہ تنظیموں کو اسلام کا دفاع کرنا چاہئیے لیکن اچھے طریقے سے ۔۔۔۔

    یہ کہاں کا کارنامہ ہے کہ اپنی تعلیم کی جگہ کو ہی توڑ پھوڑ کر دیا جائے
     
  4. م س پاکستانی
    Offline

    م س پاکستانی ممبر

    پنجاب یونیورسٹی کے ناریخی فیصلہ ہر تنصرہ

    پنجاب یونیووسٹی کے تاریخی فیصلہ پر ہم کو ایسے تبصروں‌کی ضرورت نیہں کہ خواہ مخواہ کس کی دل آزاری ہو۔ اس دور میں‌ہم کسی کے حمایت نہیں‌کر سکتے تو کسی کی ناراضگی مول لینے کا کیا فائدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    سو میں‌ آپ کی رائے سے متفق نہیں‌ ہوں۔
     
  5. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    م س پاکستانی صاحب اور صاحبہ! کبھی اس ماں کی آنکھوں کے آنسو گن کے دیکھو جس سے اس کا جوان جہان بیٹا یونیورسٹی کی نام نہاد اسلامک تحریک کے ہنگاموں کی بھینٹ چڑھ گیا ہو ، کبھی اس بہن کا غم محسوس کرو جس سے اس کا بھائی چھن گیا کبھی اس باپ کا جھکا ہوا سر دیکھو جس سے اس کے بڑھاپے کا واحد سہارا چھن گیا ہو-------------

    کبھی ایک پل کے لیئے اس لڑکی کے دل میں جھانک اس کا دکھ محسوس کر کے دیکھو جو رخصتی سے پہلے ہی بیوہ ہو گئی ہو!!!

    اگر کبھی آپ یہ سب دکھ محسوس کر سکو تو بالکل میری طرح آپ کا دل بھی کرے گا کہ اسلام کے نام پہ دہشت گردی کرنے والوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی سے اڑا دیں!!!

    میں نے صدام کے حمائتی بھی دیکھے ہیں۔ کہ چلو کچھ اور نہیں تو اللہ کا نام تو لیتا تھا۔ بلے بھئی بلے! یعنی میں اللہ کا نام لے کے بلاوجہ آپ کی زندگی لے لوں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں!!!

    میرا قطعی مقصد نہیں تھا کہ کسی کی دل آزاری ہو ۔ میں یونیورسٹی کے اس فیصلے سے دکھی بھی ہوں اور خوش بھی۔ دکھی اس لیئے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیوں نہیں ہوا جب کچھ لوگوں نے اس کا مطالبہ کیا تھا اور خوش اس لیئے کہ اب کوئی اس دکھ سے دوبارہ شائید نہ گزرے ۔ امید بھی ہے اور دعا بھی!!!
     
  6. م س پاکستانی
    Offline

    م س پاکستانی ممبر

    مسز مرزا کی دل آزاری

    محترمہ مسز مرزا صاحبہ
    پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سے میرے چند جملوں سے آپ کی دل آزاری ہوئی۔
    میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
     
  7. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    م س پاکستانی بھائی معذرت کرنے کی آپ کو ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔ اب تو جو ہو گیا وہ ہو گیا۔میرا خیال ہے میرا ردعمل کچھ زیادہ ہی شدید تھا۔ :84:
    خیر آپ لوگوں سے پاکستان کے حالات حاضرہ سے آگاہی رہتی ہے یہی بڑی بات ہے! اپنے نوید بھائی ہمیں با خبر رکھتے ہیں۔ :)
     
  8. م س پاکستانی
    Offline

    م س پاکستانی ممبر

    محترمہ مسز مرزا صاحبہ

    اسے کہتے ہیں زخموں پر نمک چھڑکنا
    اگر آپ کو میری معذرت بھی پسند نہیں آئی تو اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟
     

Share This Page