1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثے، لندن اور متحدہ عرب امارات میں جائیداد

Discussion in 'خبریں' started by زنیرہ عقیل, Jul 17, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثے، لندن اور متحدہ عرب امارات میں کتنی مالیت کی جائیداد ہے، برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے حوالے سے پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار’’دی نیوز‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے ذریعےانکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کے سابق فوجی صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے 13 مئی کو لندن میںا یک فلیٹ کی خریداری کے لئے 1.35 ملین پاونڈ (پاکستانی روپے میں 20 کروڑ روپے ) ادا کئے جبکہ تقریباً اتنی ہی لاگت کا ایک اور فلیٹ متحدہ عرب امارات میں اسی عرصے کے دوران خریدا گیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ آرمی چیف کی حیثیت سے ریٹائر ہونے پر انہیں ملنے والے مجموعی فوائد کی مالیت بھی دو کروڑ روپے نہیں بنتی ہے ۔پاکستان سے جانے کے چند ہی ماہ بعد تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر رقم سے لندن اور دبئی میں فلیٹ خریدنے اور وہ بھی ایسے وقت میں کہ جب نہ تو انہوں نے لیکچر دینا شروع کئے تھے اور نہ ہی ابھی انہوں نے اپنا کوئی رہائشی پلاٹ، گھریا تجارتی املاک فروخت کی تھیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو تمام تر دستاویزی شہادتوں کے ساتھ طویل عرصے سے نیب کے سامنے پڑا ہوا ہے۔اخبار ی رپورٹ کے مطابق جنرل مشرف نے جو دستاویزات 2013ءکے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی ہیںان سے ظاہر ہوتاہے کہ اس دوران انہوں نے اپنا کوئی رہائشی، کمرشل پلاٹ یا فارم ہائوس نہیں بیچا جو انہیں فوج میں نوکری کرتے ہوئے ملا۔ 50 ایکڑ کی زرعی اراضی جو انہیں بہاولپور میں الاٹ ہوئی تھی وہ انہوں نے 2002ءمیں فروخت کردی تھی۔ عدلیہ کی بحالی کے بعد جنرل مشرف اپریل 2009ءمیںپاکستان سے گئے تھے۔ رپورٹ کردہ حقائق کے مطابق جنرل مشرف کو لیکچروں سے ہونے والی آمدن 2010ءمیں شروع ہوئی۔13 مئی 2009ءکو انہوں نے ہائیڈ پارک لندن کا جو فلیٹ خریدا اس کی قیمت 1.35 ملین پائونڈ ادا کی، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ان کی دو غیر ملکی غیر منقولہ جائیدادوں کا تذکرہ ہے جن میں ایک 1.28 کیسل ایکڑ، ہائیڈ پارک کریسنٹ لندن اور دوسری 3902 ساووتھ ریج ٹاور 6 ڈاون ٹاون دبئی یو اے ای کا فلیٹ ہے ۔یہ فلیٹ بھی اسی عرصے کے دوران خریدا گیاتھا اور اس کی قیمت 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد تھی ۔ لندن کے فلیٹ کی رجسٹر دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فلیٹ صہبا مشرف کا ہے اور اس کے لئے 13 لاکھ 50 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کی گئی۔
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نئی حکومت مشرف صاحب کی پاکستان واپسی یقینی بنائے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے یہ باہر گیا کیوں تھا؟
     
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی جان بچانے کے لئے۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بچ گیا؟
     
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بات جو ریکارڈ پر ہے کہ جنرل مشرف جب پاکستان سے امریکہ گے تو وہاں وہ لیکچر دیتے رہے ہیں جس سے انھوں نے بہت کمائی کی ہے اسی سے لندن میں ایک فلیٹ بھی خریدی تھی۔لندن میں قیام کے دوران بھی وہ اسی طرح کا ایجوکیشنل کام کرتے رہے ہیں
    امریکہ کے لیکچر کا ثبوت یہ لنک ہے یوکے کا میں تلاش کر کے لگا دوں گا ۔

    https://www.dawn.com/news/561732
     
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پھر تو ڈرنے کی ضرورت نہیں ثبوت پیش کر کے آسانی سے چھوٹ سکتے ہیں
     
  8. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف کے دور میں ان پر بہت سارے مقدمات قائم ہوئے ہیں جن میں ایک آرٹیکل 6 یعنی سنگین غداری کا مقدمہ ہے جس پر پھانسی بھی ہو سکتی ہے ۔نئی حکومت بننے کے بعد اگر صحیح طرح سے انکوائیری کی جائے تو جو مقدمات نواز شریف نے بنوائے ہیں ان میں زیادہ جھوٹے ہیں ۔
     
  9. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مشرف صاحب نے سعودی بادشاہ سے تحفہ میں لندن میں فلیٹ لیکر ہماری غیرت کو متاثر کیا ہے۔
     
  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات صحیح ہے لیکن ملک کا خزانہ تو نہیں لوٹا
     
  11. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح فرمایا۔
    این آر او بھی تو ان کی بہت بڑی غلطی تھی؟
     
  12. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وہ بہت بڑی غلطی تھی اگر اس وقت شریف انجام تک پہنچ جاتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ۔سعودی ۔امریکہ ۔اور مغرب نہیں چاھتے تھے مشرف کا اقتدار طول پکڑے کیونکہ مشرف نے اعلان کیا تھا نئے ڈیم شروع کرنے کا
     
    غوری likes this.
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لال مسجد کا واقعہ کبھی کوئی نہیں بھلا سکتا
    اللہ انجام تک پہنچائےگا اس ظالم کو بھی
     
  14. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جی اس واقعے نے بھی پوری قوم کو سکتے میں لا کھڑا کیا تھا۔۔۔۔۔
    کاش کوئی سیاست دان اپنی بصیرت کے ذریعے معاملہ رفع دفع کروا دیتا۔
     
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کا خون بے جا کروایا
    اور پھر ایک دوسرے کا منہ دیکھتے وہوئے یہ پوچھتے رہے کہ آرڈر کس نے دیا
    حد ہوتی ہے ظلم و جبر کی
     
  16. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی تاریخ کا نہایت اندوہناک واقعہ ہے
    مگر اسے سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا تھا
    ہمارے سیاستدانوں نے ہمت نہیں کی کہ طاقتور کے سامنے پرامن مذاکرات کی تجویز رکھتے۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مصالحت کی کوشش نہیں کی گئی
     
  18. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل ایسا ہی ہے۔
    کچھ مولانا کی طرف سے بھی سخت لہجہ اپنایا گیا اور ٹکڑاؤ کے علاوہ کوئی دیگر تجویز نہ دی گئی۔
     
  19. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ بھی تھا حکومت کا رویہ نرم ہونا چاہیے اپنے عوام کے خلاف کیوں کہ یہ کوئی غداری کا کیس نہیں تھا
     
  20. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    فوج کے سامنے آنا نہیں چاہیے تھا۔
     
  21. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فوج کمانڈو آپریشن کر سکتی تھی مگر ڈنڈا برداروں اور نہتے معصوموں پر جن میں اکثریت لڑکیوں کی تھی پر بمباری نہیں کرنی چاہیے تھی
     
  22. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی گولی لال مسجد سے چلی تھی اور ایک کیپٹن شہید ہوگیا۔ فوج اپنے فوجی کی اس طرح شہادت کہاں برداشت کرتے ہیں
     
  23. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ایسا ہوتا بھی تو گولی کا جواب فاسفورس بموں سے نہیں دیا جاتا
    ہمارے جوان خانہ کعبہ کو دہشت گردوں سے صاف کر سکتے ہیں تو لال مسجد اتنی بڑی بات نہیں تھی
     
  24. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس میں مولانا رشید صاحب کو مفاہمت کا راستہ اپنانا چاہیے تھا مگر افسوس انھوں نے آخری حد کا سوچ رکھا تھا
    اور دوسرے مولانا عبدالعزیز جب برقع میں باہر آئے تو انھیں ہمت کرکے کوئی ضمانت دینا چاہیےتھی اور مشکل وقت سے اجتناب کی راہ اختیار کرنا چاہیے تھی۔
     
  25. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا عبدالعزیز کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہوا تھا
    لڑکیوں کے ساتھ باہر نکلنے کا کہہ کر ان کو شرمندہ کرنے کے لیے اس طرح کا ڈرامہ رچا گیا کہ باہر آکر گرفتار کر لیا
    بہر حال جو لڑکیاں لا پتہ ہیں انکی لاشیں کیمیکل سے مسخ شدہ ایک ایک تابوت میں چار چار اس طرح ڈالی گئیں کہ ٹکڑے تھے
    پھر کسی کو دکھائے بغیر وہاں سے صاف کر دی گئی اور دفنا بھی دیا سیکیورٹی میں
     
  26. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    فاسفورس بم سب کچھ جلا دیتا ہے۔
    اور لال مسجد بمقابلہ فوج کوئی تناسب نہیں
    عقل مندوں نے صحیح راہ نہیں اختیار کی۔
    اللہ معصوم جانوں کو جنت نصیب فرمائے
     
  27. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین اور ظالموں کواللہ کبھی معاف نہیں کرتا
     
  28. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    لال مسجد کا واقعہ وقت کی گرد میں چھپ گیا ہے۔
     
  29. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جن کے گھر اُجڑے ہیں وہ کبھی چین کی نیند نہیں سو سکتے
     
  30. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک۔
    ہم ان کے لئے دعا تو کرسکتے ہیں۔
     

Share This Page