1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کی 43 رنز سے جیت

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by ھارون رشید, Jan 29, 2011.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ پاکستان نے تینتالیس رنز سے جیت لیا ہے۔

    یوں چھ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو تیرانوے رنز بنائے تھے۔

    فتح کے لیے دو سو چورانوے رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاس رنز بنا سکی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے نمایاں بلے باز سٹائرس اور ویلمسن رہے جنھوں نے بلترتیب چھیالیس اور بیالیس رنز بنائے۔

    بالنگ میں سہیل تنویر، وہاب ریاض اور عمر گل نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    اس سے پہلے پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات محمد حفیظ کی سنچری اور شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ تھی۔

    کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں نظر آئے اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے پچیس گیندوں پر پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمد حفیظ نے ایک سو چوالیس گیندوں پر بارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو پندرہ رنز بنائے اور ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    اس کے بعد کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں نظر آئے اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے پچیس گیندوں پر پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    عمر اکمل بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے انتیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور آٹھ کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد اور کامران اکمل آؤٹ ہو چکے تھے۔

    یونس خان بھی صرف بارہ رنز بنا سکے جبکہ مصباح الحق نے چونسٹھ گیندوں پر پینتیس رنز بنائے۔

    پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو تیرانوے رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بالر ملز، سوتھی اور بینٹ نے دو دو جبکہ اورم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی ہے۔

    بشکریہ : بی بی سی
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی 43 رنز سے جیت

    بلے وئی بلے

    شکریہ اس شیئرنگ کا :222:
     
  3. محمد مسعود احمد
    Offline

    محمد مسعود احمد ممبر

    Joined:
    Feb 2, 2011
    Messages:
    23
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی 43 رنز سے جیت

    ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے
     

Share This Page