1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏21 ستمبر 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    کاش گیلانی فلموں کے ہی وزیراعظم ہوتے
    انصار عباسی

    ایک خبر کے مطابق امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی تجویز دی جس کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاید جولی ان سے مذاق کر رہی تھیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو کیونکہ ہالی ووڈ نے ابھی تک اردو، پنجابی یا سرائیکی زبان میں کوئی فلم نہیں بنائی۔ کیا خبر وزیراعظم گیلانی کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر کل ہالی ووڈ کسی ایسے پراجیکٹ پر کام شروع کر دے مگر یہ بات طے ہے کہ انجلینا جولی نے بغیر سوچے سمجھے یہ تجویز وزیراعظم کو نہیں دی ہو گی۔ امریکی اداکارہ شاید یوسف رضا گیلانی کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان اداکاری سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ ہالی ووڈ اسٹار کو یقیناً یہ خبر دی گئی ہو گی کہ وزیراعظم گیلانی نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران کس خوبصورت انداز میں اداکاری کے اعلیٰ جوہر دکھاتے ہوئے میانوالی میں جعلی ہسپتال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جعلی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ ان دونوں مواقع پر یوسف رضا گیلانی کی اداکاری اس قدر حقیقت پسندانہ تھی کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ سب کچھ محض ڈرامہ اور مذاق تھا۔ بے شک گیلانی صاحب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے اور صدر آصف علی زرداری کی آشیرباد پر وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوئے مگر انہوں نے گزشتہ ڈھائی سال میں ثابت کیا کہ وہ صرف ایک اداکار ہیں اور وہی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا اسکرپٹ ان کو صدر آصف علی زرداری لکھ کر ہاتھ میں تھما دیتے ہیں۔ چاہے کرپشن میں کتنا ہی اضافہ کیوں نہ ہو جائے اور گورننس کتنی ہی ناقص کیوں نہ ہو، وزیراعظم گیلانی اپنی تقریروں میں میرٹ، ایمانداری اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے رہیں گے۔ عوام مہنگائی، لوڈشیڈنگ، غربت، دہشت گردی اور روز روز بڑھتی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں جیسے مسائل سے کتنے ہی پریشان کیوں نہ ہوں مگر وزیراعظم گیلانی انتہائی خوبصورتی سے ”سب اچھا ہے“ کا گن گاتے ہیں اور عوامی خطابات میں بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے، مہنگائی کو ختم کرنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ اتنے پروفیشنل انداز میں کیا جاتا ہے کہ فلموں کی طرح جلسے میں موجود لوگ وزیراعظم کے ان اعلانات پر خوب تالیاں بجاتے نہیں تھکتے۔ عام لوگ غربت و افلاس کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں مگر حکمران طبقہ بشمول وزیراعظم اور ممبران پارلیمنٹ کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جس سے حکومت دنیا کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہو سکتی ہے کہ پاکستان خوشحالی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ بے شک بے پناہ مسائل کی وجہ سے عام لوگوں پر زندگی تنگ ہو رہی ہے مگر گیلانی حکومت کی یہ بڑی کامیابی ہو گی کہ وہ اپنی اداکاری کے زور پر سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کر کے دکھا دے۔
    وزیراعظم کے ”بڑے سائیں“ (صدر زرداری) کی اداکاری پر پھر کبھی بات کریں گے مگر گیلانی کے وزراء میں بھی اچھے اداکاروں کی کمی نہیں۔ عبدالرحمان ملک کو ہی لے لیجیے کہ ہر دہشت گردی کے واقعہ کے بعد کس مہارت سے فوراً ٹی وی کیمروں کے سامنے آٹپکتے ہیں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں، دہشت گرد کمزور پڑ رہے ہیں اور امن چاہے کراچی ہو یا ملک کا کوئی دوسرا حصہ ہر طرف تیزی سے قائم ہو رہا ہے۔ کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے اس خوبصورتی سے دہرائے جاتے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ حال ہی میں عمر چیمہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں وزیرداخلہ کی پھرتیوں نے مجھے بہت متاثر کیا اور اس امر کو ثابت کیا کہ وہ وزیراعظم گیلانی سے اداکاری میں کسی طور پر بھی کم نہیں۔ نجانے انجلینا جولی کی نظر ملک صاحب پر کیوں نہ پڑی۔ عمر چیمہ پر حملہ کے ایک دو دن بعد وزیرداخلہ نے مجھے، چیمہ اور محمد مالک کو وزارت داخلہ میں مدعو کیا۔ ملک صاحب نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ چاہے کوئی بھی اس واردات کے پیچھے ہو اس کو پکڑا جائے گا۔ توقع کے مطابق جب ہم اجلاس سے باہر نکلے تو میڈیا کے کیمرے وہاں موجود تھے جن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے جو ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی کہ عمرچیمہ پر تشدد کرنے والے کون تھے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی اسلام آباد بن یامین کی زیرنگرانی اپنا کام متعین وقت میں مکمل کرے گی تاکہ مجرموں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ اس پُر اثرانداز میں ملک صاحب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مجرم چاہے کتنے بھی طاقتور ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، کہ ہمیں محسوس ہی نہ ہوا کہ ہم سے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ آج ہفتہ کیا پندرہ دن گزر گئے، ابھی تک تو وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ہی نہ بن سکی جس کا اعلان وزیر داخلہ نے تمام میڈیا کے سامنے کیاتھا۔ موجودہ حکمران تو ڈھیروں آسکر ایوارڈز کے مستحق ہیں کہ کس کمال اداکاری سے انہوں نے پوری قوم کو گزشتہ ڈھائی سالوں سے بے وقوف بنایا ہوا ہے۔ اداکار حکمرانوں کی غیرسنجیدہ طرز حکمرانی اور بڑھتی ہوئی کرپشن سے پیدا ہونے والی انتہائی سنگین صورتحال کی وجہ سے بحیثیت قوم ہم تیزی سے ڈوب رہے ہیں مگر وزیراعظم گیلانی کو کوئی داد دیئے بغیر کیسے رہ سکتا ہے جب وہ فرماتے ہیں کہ حکومت کو ہٹانے کی کوشش ملک کو توڑنے کی سازش ہو گی اور یہ کہ ان کو پانچ سال کیلئے اقتدار ملا مگر اڑھائی سال میں ان سے کیوں حساب مانگا جا رہا ہے۔ کوئی کیسے گیلانی کی تعریف کیے بغیر رہ سکتا ہے کہ وہ اور ان کی حکومت اپنے آپ کو سدھارے بغیر بضد ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کے جوہر پورے پانچ سال دکھاتے رہیں گے چاہے اس ملک اور یہاں کے عوام کے ساتھ کچھ بھی ہو جائے۔ کاش گیلانی فلموں کے ہی وزیراعظم ہوتے۔


    بشکریہ جنگ ادارتی صفحہ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    میرے خیال میں تو ان کو فلموں میں کام کرنے کی پیش کش قبول کرنی چاھیے یا کم ازکم اس پہ غور ضرور کرنا چاھیئے بھئی اس سے بھی ملک کا نام ہو گا اور پیسہ الگ ملے گا ہاں البتہ سوچنے ولای بات یہ ھے کہ وہ پیسہ جائے گا کس کی جیب میں؟؟؟
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    شکر ہے یہ نان سٹیٹ‌ایکٹر نہیں ہیں ورنہ سب کہتے کہ یہ دہشت گرد ہیں
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    ہارون بھائی ۔ یہ نان سٹیٹ ایکٹر کیا ہوتے ہیں ؟
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    وسیم بھائی ۔ تلخ و مزیدار مراسلے کے لیے شکریہ :flor:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    یہ اصطلاح اجمل قصاب والے کیس میں آپکے زرداری نے پیش کی تھی:bigblink:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزیر اعظم گیلانی کی اداکاری۔ کاش گیلانی فلموں‌کے وزیراعظم ہوتے

    چلو اگر ہمارے صدر نے اصطلاح‌ متعارف کروائی تھی تو پھر کوئی مطلب تو ہوگا ۔ بھلے ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں