1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (1)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by غوری, Jun 24, 2012.

  1. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میانہ روی
    ٭ ٭ ٭

    میں ہوں بہت غریب مگر اپنے مال سے
    خوش ہوں کہ ہوں امیر ابھی دل کے حال سے

    مشکل میں ڈالا لقمہ تر کی تلاش نے
    کتنا سکوں تھا ملتی تھی جب ہم کو دال سے

    ہوتا ہے اعتماد جنھیں اپنے آپ پر
    کیا ان کو کوئی واسطہ دست سوال سے

    لازم ہے ہر قدم پہ ہو کردار کا خیال
    انساں پرکھا جاتا ہے خود اپنی چال سے

    کوئی کسی کا درد یہاں بانٹتانہیں
    حاصل نہ ہوگا کچھ تمہیں حزن و ملال سے

    جو سر چڑھ کے بولتا ہے ، ہے یہ وہ نشہ
    آذاد ہوسکے نہ ریالوں کے جال سے

    کوئی روش میانہ روی سے بھلی نہیں
    تم زندگی گزارو مگر اعتدال سے

    غوری میں ایک عام بشر کی طرح سے ہوں
    یعنی حزیں تھا ہجر سے شاداں وصال سے

    - - - - - - - -​

    عبدالقیوم خان غوری - الجبیل الصناعیہ المملکہ العربیہ السعودیہ
     
  2. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (1)

    ماشا اللہ۔۔بہت خوب۔۔کیا حقیقت نگاری ہے
     

Share This Page