1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

Discussion in 'خبریں' started by intelligent086, Jun 18, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے
    tariq-aziz-death-news.jpg
    معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے، طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

    طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان قائم ہوا تو خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے، ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیرئر شروع کیا۔ 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے"انسانیت"، "ہار گیا انسان" سمیت کئی فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے۔

    انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی۔ کارزار سیاست میں بھی اترے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ طارق عزیز شاعر بھی تھے اور لکھاری بھی، ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ’’داستان‘‘ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ’’ہمزاد دا دکھ‘‘ شائع ہو چکا ہے۔

    طارق عزیز کچھ عرصے سے علیل تھے، آج طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے 84 سال عمر پائی۔ پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تفریح فراہم کی۔ وہ اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔۔ طارق عزیز لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے طارق عزیز کی مغفرت کی دعا بھی کی۔​
     
  2. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    اللہ انکی مغفرت فرمائے آمین
     

Share This Page