1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں بہتری لانا ہو گی: سرفراز احمد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں بہتری لانا ہو گی: سرفراز احمد
    [​IMG]
    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ہم نے بہترین باؤلنگ کی، جس کی وجہ سے میچ میں بڑا سکور نہیں بن سکا، بیٹنگ کے دوران مڈل آرڈرمیں ہمیں بڑی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، ہم جانتے تھے کہ اگر 8 اور 9 رنز کی ایوریج آئی تو ٹارگٹ مشکل ہو جائے گا اسی کا دباؤ بیٹنگ میں بھی نظر آیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران اس طرح کی توقعات نہیں کر رہے تھے، ہم اسی بیٹنگ لائن کو کچھ عرصے سے لیکر چل رہے ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل ہم تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے، ہمیں تینوں شعبوں میں مزید بہتری لانا ہو گی، میرے خیال میں فیلڈنگ میں سب سے زیادہ توجہ دینا ہوگی، اگر ہم کیچز ڈراپ کرتے رہے تو کسی بھی ٹیم کو نہیں ہرا سکتے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکاکی ٹیم ہماری ٹیم سے اچھا کھیل، قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈمیں بھی ٹیم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ میں نےسیریزمیں نئے لڑکے کھلانے کا کہا تھا، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔ شکست کی ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں جوابدہ ہوں۔ ہم خودکو نمبر ون سمجھ رہے تھے لیکن سری لنکا نے اچھا کھیلا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں