1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمر کے ساتھ انسان کے بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں ؟سائنس نے جواب دیدیا

Discussion in 'جنرل سائنس' started by پاکستانی55, Mar 19, 2015.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لندن(نیوزڈیسک)عمر گزرنے کے ساتھ ہمارے جسم کے بال بالعموم اور سر کے بال بالخصوص سفید ہوجاتے ہیںاور ہم کہتے ہیں کہ بڑھاپا آچکا ہے۔کیا کبھی آپ نے سوچا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے بال کیوں سفید ہوجاتے ہیں؟اس بات کا جواب سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جینز اور بالوں کی سفیدی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ہمارے بالوں کے رنگ کا تعین ایک خاص قسم کا مادہ melanocytesکرتا ہے جو جلد کے رنگ اور ہمارے جینز کے مطابق بالوں کے رنگ کا تعین کرتا ہے۔اگر کسی کے بال سنہری ہوں تو اوائل عمری میں یہ سنہری رہیں گے اور کالے بال سیاہ ہی رہتے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے یہ کمزور ہوجاتا ہے اور سفید بال آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

    پسینے کے پانچ فوائدجن سے آپ واقف نہیں
    یونیورسٹی آف میلبرن کے پروفیسر روڈنی سین کلیر کا کہنا ہے کہ کچھ بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں لیکن اس میں بھی جینز کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ،اگر والدین کے بال اوائل عمری میں سفید ہوجائیں تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچوں کے بال بھی جلد سفید ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بالوں کا سفید ہونے کا ہماری خوارک، لائف سٹائل یا ذہنی تناﺅ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کچھ بیماریاں مثلاًvitiligo اورalopeciaسے بال وقت سے پہلے سفید ہو سکتے ہیں لیکن ایسا بہت کم افراد میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے صرف اس وجہ سے سفید ہوجاتے ہیں اگر انہیں ایک بیماری جسے anaemiaکہا جاتا ہے ہوجائے ورنہ بال وقت گزرنے کے ساتھ سفید ہوتے ہیں
    ۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/18-Mar-2015/204418
     
  2. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی شیئرنگ ہے جناب
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     
  4. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی شراکت
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     

Share This Page