1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صرف 800 روپے میں اپنا اے سی خود بنائیے

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by عبدالمطلب, Apr 21, 2016.

  1. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک میں لوڈشیڈنگ، مالی مسائل اور شدید گرمی کا حل پیش کرتے ہوئے ایک ماہر نے غریبوں کا اے سی بنایا ہے جس پر 1000 روپے سے بھی کم لاگت آتی ہے۔


    0-AC-1433928049 (1).jpg




    ایک امریکی انجینیئر نے گھریلو اشیا سے اے سی بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جسے صرف 8 ڈالر یا پاکستانی800 روپے میں تیار کیا جاسکتا ہے۔ اسٹائروفوم، ہیئر ڈرایئر کے 2 پائپوں، ایک چھوٹے پنکھے اور برف سے بھری پانی کی بوتلوں پر مشتمل اس چھوٹے ای سی کو صرف 10 سے 15 منٹ میں تیار کیا جاسکتا ہے جو پاکستان کے گرم ماحول اور لوڈشیڈنگکے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

    0-AC-1433927535.jpg



    اس سادہ ایجاد کے خالق کے مطابق آپ اسٹائرو فوم یعنی تھرمو پول کا ایک ڈبہ لیجئے اور اس کے ڈھکنے پر مناسب فاصلے سے ہئر ڈرائیر کے دونوں پائپوں کے سروں کو رکھ کر مارکر سے نشان لگا لیجیئے۔


    0-AC-1433927683.jpg




    آپ کمزور پنکھا استعمال کررہے ہیں تو ایک پائپ استعمال کرنا بہتر رہے گا۔


    0-AC-1433927772.jpg




    اب دو پائپوں اور پنکھے کی آؤٹ لائن کاٹ لیجیئے اور احتیاط سے سوراخ بنائیے جس کے لیے دانتوں والی چھری سے بھیمدد لی جاسکتی ہے۔ کوشش کیجئے کہ پنکھے کی براہ راست ہوا ڈبے کے اندر پہنچےاور اس کے لیے ایک بڑا کمپیوٹر فین مناسب رہے گا۔

    اگلے مرحلے پر گوند سے پنکھوں اور پائپوں کے کنارے اچھی طرح بند کردیجئے تاکہ اس سے ہوا لیک نہ ہو۔


    0-AC-1433927918.jpg


    اس کے بعد برف جمی ہوئی پانی کی بوتلیں کچھ اس طرح ڈبے کے اندر جمائیے کہ ان میں سے ہوا گزرتی رہے۔ آپ پنکھا چلائیں تو ہوا پہلے بند ڈبے میں جائے گی اور ٹھنڈی ہوکر پائپوں سے باہر آئے گی۔ پنکھے کو اتنی ہی بجلی فراہم کیجئے جتنی اسے درکار ہے عموماً کمپیوٹر ویٹنی لیشن پنکھے 12 وولٹ پر کام کرتے ہیں جنہیں سیل، چھوٹی بیٹری اور اڈاپٹر پر چلایا جاسکتا ہے۔


    0-AC-1433928049 (1).jpg




    لیجئے اے سی تیار ہے۔ اسے بنانے والے صاحب کا دعویٰ ہے کہ اسے محدود رقبے یا ایک فرد کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے اور یہ تھوڑی دیر میں اپنی اطراف کا درجہ حرارت کم کرکے 10 سے 12 درجے سینٹی گریڈ تک لے آتا ہے۔ موجد نے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر رکھی ہے جس میں اے سی بنانے کے تمام مراحل دیکھ کر کوئی بھی شخص آسانی سےاپنا اے سی خود بناسکتا ہے۔
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ بہت خوب
     
    عبدالمطلب likes this.
  3. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست اشتراک۔۔
    آپ نے اپنا اے سی تیار کر لیا؟
     
    عبدالمطلب likes this.
  5. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی کیا تو نہیں مگر کوشش ضرور کرونگا
    تجربہ ضروری ہے
     
    ھارون رشید and دُعا like this.
  6. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اوکے ضرور کریں۔:)
    کامیاب رہا تو ضرور بتائیے گا:)
     
  7. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر دُعا جی
    165942273.jpg
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کامیاب ہوگئے تو میں بھی ایک بنوا لوں گا آپ کا تجربہ بڑھ جائیگا
     
  9. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ڈرائر کے پائپ مل جائیں تاکہ دیکھا جائے خاص ڈر ایئر کیوں لکھا ہے اس میں
    پھر تجربہ کرتے ہیں
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجلی کے بغیر بھی کوئی اے سی بنا دیں تو پاکستان میں کافی مقبول ہوسکتا ہے
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے 12 وولٹ کا آگیا ہے مارکیٹ میں
     
    تجمل حسین likes this.
  12. تجمل حسین
    Offline

    تجمل حسین ممبر

    Joined:
    Feb 16, 2016
    Messages:
    45
    Likes Received:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    صرف سنا ہی نہیں بلکہ واقعی آگیا ہے۔ لیکن وہ بھی بجلی تو صرف کرے گا ہی۔ ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ پہلے جن صاحب کا بل 20سے 25 ہزار روپے فی مہینہ آتا تھا۔ 12 وولٹ کا اے۔سی استعمال کرنے کے بعد صرف 4500 سے 5000 کے درمیان آیا۔ :)
     
    ھارون رشید likes this.
  13. راشد
    Offline

    راشد ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2018
    Messages:
    35
    Likes Received:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا ویڈیو لنک دینا چاھئے تھا۔
     

Share This Page