1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شا دی کے لیے مفید عمل

Discussion in 'علوم مخفی و عملیات وظائف' started by اسداللہ شاہ, Jul 15, 2012.

  1. اسداللہ شاہ
    Offline

    اسداللہ شاہ ممبر

    Joined:
    Oct 15, 2011
    Messages:
    130
    Likes Received:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    ہماری اردو پر آنے والوں معزز لوگوں کے لئے آج کچھ وظائف لایا ہوں۔
    یہ ان خواتین و حضرات کے لئے ہیں جو اپنے بچوں یا بہن بھائیوں کی شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ یہ وظائف ضرورتمندوں کو بھی بتا سکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں میری اس کاوش سے کسی کا بھلا ہوجائیگا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    اس مقصد کے حصو ل کے لیے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ صر ف ماہ رمضان کی مقرر تاریخ میں کیا جا تا ہے ۔ جن لو گو ں تک یہ عمل پہنچے وہ دوسرے ضرورتمندوں تک پہنچائے ۔ وہ عمل یہ ہے صر ف ماہِ رمضان کی گیارہو یں اور بارہویں روزے کی درمیا نی شب میں بعد نما ز عشاء دو دو رکعت کر کے 12 نفل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 12 بار سورۃ اخلا ص پڑھیں ۔ 12 نفل پورے ہو جائیں تو 100 مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھیں ۔ اور اس کا ثواب حضور نبی کریم کو ہدیہ کرانکے وسیلے سے اللہ پا ک کے حضور گڑ گڑ ا کر عاجزی اور انکساری کے ساتھ کم از کم 15 منٹ تک اپنے لیے یا اپنی بیٹی یا بہن کے لیے اچھے رشتہ کے لیے دعا کریں۔ انشا ء اللہ تعالیٰ اگلے رمضان سے پہلے مرا د پوری ہوگی ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہتے ہیں کے جانورں کی خدمت کرنے سے اُن کی دعا لگتی ہے ۔ جس لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہواس کے وزن کے حساب سے چاول لیں اور دریا میں جہاں پانی زیادہ ہو وہاں بہا دیں۔ اگر پہلی مرتبہ مراد پوری نہ ہو تو یہ عمل تین مرتبہ بھی کر سکتے ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ عمل ان کیلئے ہے جو شادی کے طالب ہوں وہ خودکرلیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے۔اگر گھر میں حلال رزق آتا ہوگا اور زہدو تقویٰ بھی ہوگا توپہلے دن ہی رشتہ آجائیگا ۔انشاء اللہ تعالیٰ 21 دن کے اندر اندر شادی کے تمام معاملات تاریخ وغیرہ طے ہوجائیں گے۔ اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پھر 319مرتبہ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 1,2,3 مسلسل 21 روز تک پڑھیں۔ نتیجہ خود دیکھ لیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شا دی کے لیے مفید عمل

    جزاک اللہ اسد اللہ بھائی
    بہت ہی مفید شئیرنگ ہے
    ۔۔۔۔۔۔
    ملک صاحب کی خیال اے۔۔۔رمضان وی آ گیا اے ۔۔۔تے وظیفہ اے والا ہو نہ جاوے
     
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شا دی کے لیے مفید عمل

    جزاک اللہ شاہ جی!
    کیا عقدِ مزید کی خواہش رکھنے والے شادی شدہ افراد بھی اس وظیفہ سے استفادہ کر سکتے ہیں؟
     
  4. اسداللہ شاہ
    Offline

    اسداللہ شاہ ممبر

    Joined:
    Oct 15, 2011
    Messages:
    130
    Likes Received:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شا دی کے لیے مفید عمل

    بھائی عقد ثانی کرنا تو اچھی بات ہے بشرطیکہ آپ نے پہلی زوجہ کے تمام حقوق ادا کئے ہوں، اس کا نان و نفقہ پورا کرتے ہوں اور وہ بخوشی آپکو اجازت دے۔
     
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شا دی کے لیے مفید عمل

    برادر اسداللہ شاہ صاحب

    اسلام علیکم

    اللہ تعالی آپ کے خلوص کی قدر فرمائیں اور ضرورت مندوں کی دعاء قبول فرمائیں۔

    آپ کو ایڈوانس رمضان مبارک ہو۔

    والسلام علیکم
     
  6. شاھدفاروق
    Offline

    شاھدفاروق ممبر

    Joined:
    Jun 8, 2012
    Messages:
    27
    Likes Received:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شا دی کے لیے مفید عمل

    شکریہ شاہ جی۔ انآیات کے بارے میں کیا خیال ھے۔
    ۔وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاء بَشَراً فَجَعَلَهُ نَسَباً وَصِهْراً وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيراً

    ترجمہ ـ اور وھی تو ھے جس نےپانی سے آدمی پیدا کیا- پھر اسکوددھیال ننھیال اور سسرال واۙلا بنایا- اور تمھارا رب ھر طرح کی قدرت رکھتا ھے-
    3- سورہ القصص آیت نمبر24 (313 بار)
    رَبّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْت إِلَيَّ مِنْ خَيْر فَقِير
    ترجمہ – میں اسکا محتاج ھوں کھ تو مجھ پر نعمت نازل فرماۓ
     

Share This Page