1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سام سنگ کا پہلا فولڈنگ سمارٹ فون 6 ستمبر کو متعارف کرانیکا اعلان

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by intelligent086, Sep 6, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر


    سام سنگ کا پہلا فولڈنگ سمارٹ فون 6 ستمبر کو متعارف کرانیکا اعلان
    [​IMG]
    سیئول: (ویب ڈیسک) کئی ماہ کی تاخیر کے بعد دنیا کی سب سے بڑی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ پہلا فولڈنگ سمارٹ فون جمعہ کو لانچ کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ کمپنی کو گلیکسی فولڈنگ سمارٹ فون بنانے میں آٹھ برس لگے ہیں لیکن ابتدا میں کچھ مسائل آنے کی وجہ سے لانچنگ روک دی گئی تھی، سکرین میں مسائل رپورٹ کیے گئے تھے جس پر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ موبائل کو چند ماہ بعد لانچ کیا جائے گا۔

    اس سے کمپنی کو بڑا دھچکا لگا تھا کیوںکہ انتظامیہ کا خیال تھا کہ چین کی حریف کمپنیوں کی طرف سے سخت مقابلے اور کم ہوتے ہوئے منافع کے باوجود فولڈنگ فون کی دو ہزار ڈالرز میں فروخت سے اچھا منافع کما سکتی ہے۔

    جنوبی کورین کمپنی کا کہنا تھا کہ فولڈنگ فون میں بہتری لانے کے لیے بہت سخت محنت کی گئی جس پر کئی ماہ کام کیا گیا، اب یہ فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی چلانے کے بھی قابل ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر صرف جنوبی کوریا میں لانچ کیا جا رہا ہے جبکہ اپنے ملک میں متعارف کرانے کے بعد متحدہ عرب امارات، جرمنی اور فرانس میں بھی لانچنگ کی جائے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون دنیا کا پہلا فولڈنگ فون ہے لیکن کئی حریف کمپنیاں ہواوے بھی مارکیٹ میں ایسا فون متعارف کرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ کو ماضی میں اپنے کئی موبائل فونز میں تکنیکی خرابیوں کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمپنی کی ساکھ کو زیادہ نقصان اس وقت پہنچا جب 2016 میں تیار کردہ ’گلیکسی نوٹ سیون‘ کی بیٹریاں پھٹنے کا معاملہ سامنے آیا اور اسے دنیا سے فون واپس منگوانا پڑے اسکے علاوہ کمپنی کو جاپان اور شمالی کوریا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کا بھی سامنا ہے۔

    تجارتی جنگ کے نتیجے میں جولائی کے آغاز میں جاپان نے سام سنگ سمیت موبائل اور بجلی کے آلات بنانے والی کئی بڑی جنوبی کورین کمپنیوں کے لیے خام مال کی برآمدات کو محدود کر دیا تھا۔ ٹوکیو نے برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ جنوبی کوریا کے عدالتی فیصلے کے بعد کیا تھا۔

    فیصلے میں عدالت نے جنگ عظیم دوم کے دوران جبری مشقت کرانے والی جاپانی کمپنیوں کو کوریا کے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ برآمدات محدود کرنے کے جاپانی فیصلے کی وجہ سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سپلائی چین پر اثرات اور مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی تھی۔

    سام سنگ گلیکسی کا فولڈنگ فون بھی ان مصنوعات میں شامل ہے جو جاپان کے اس فیصلے سے متاثر ہوسکتا ہے کیونکہ اس کا انحصار ان کیمیکل فلمز پر ہے جو سومیٹومو کیمیکل نامی جاپانی کمپنی تیار کرتی ہے۔
     
    ھارون رشید likes this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بڑ ی دیر سے اس کی آمد کی خبر سن رہے تھے

    معلومات فراہم کر نے کا شکریہ
     
    intelligent086 likes this.
  3. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    شکریہ
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page