1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سائیکل کی ایجاد ترکیب کے ساتھ

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by مانی, Jul 11, 2006.

  1. مانی
    Offline

    مانی ممبر

    Joined:
    May 28, 2006
    Messages:
    26
    Likes Received:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    عارف شمیم صاحب کا بلاگ BBC کی سائٹ پر پڑھا بہت مزا آیا
    سوچا شئیر کر لوں

    http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2006/07/post_4.html

    بیڈ کی حد تک ٹھیک تھا، کتابوں کی الماری بھی چلو قبول ہے لیکن پوری کی پوری سائیکل۔ یہ ذرا کم ہضم ہونے والی بات لگی۔

    بات کچہ یوں ہے کہ مغرب میں کئی ایسے سٹور ہیں جہاں سے آپ اگر چیزیں خریدیں تو وہ ’اسیمبل‘ یا جوڑنی آپ کو خود ہی پڑتی ہیں۔

    حال ہی میں میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا کہ اب ہم دونوں جیون ساتھی اب زندگی دو پہیوں کی طرح، (الگ الگ سائیکلوں کے) ساتھ ساتھ گزاریں گے۔ سو انٹرنیٹ پر بیٹھے اور سائیکلوں کا آرڈر دیا۔ ایک دن گھنٹی بجی اور پارسل آیا۔ لانے والے سے گزارش کی کہ اندر پہنچا دے مگر اس نے ’یہ اتنا بھاری نہیں ہے‘ کہہ کر اپنا رستہ لیا۔

    خیر سائیکل کو کھولا تو روح فنا ہوئی۔ پہیئے الگ اور ہینڈل الگ۔ گدی وہاں اور لائٹیں یہاں۔ مستری صدیق یاد آیا کہ سائیکل کی چین کو تیل لگوانے کے لیئے بھی اس کے پاس جاتے تھے اور وہ پورا پورا دن سائیکل رکھ کر اسے اوور ہال کرتا تھا۔

    خیر بیوی نے ’مینول‘ جسے میرا بیٹا کنسٹرکشن کہتا ہے پڑھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ نٹ بولٹس جڑنا شروع ہوئے۔ معاملہ اٹکا جا کے ہینڈل کے ’چمٹے‘ اور اگلے پہیے کو جوڑ پر۔ نٹ کھل نہیں رہا تو اور جو اوزار ڈبے میں ساتھ آئے تھے وہ ایسا لگتا تھا کہ اسے کھولنے کے لیئے نہیں۔ خیر جیسے تیسے کر کے ایک طرف سے کھول لیا مگر دوسرا کہ کھلنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ تھک ہار کر بیٹھے اور یہ پروگرام بنانے لگے کہ بازار سے جا کر نیا اوزار لے آتے ہیں کہ اتنے میں پیکنگ پر نظر پڑی جہاں لکھا تھا کہ اگر سائیکل جوڑنے میں دشواری ہو تو اس نمبر پر فون کریں۔ جھٹ سے فون کیا، بہت ساری آٹومیٹک آوازوں کے بعد ایک خاتون آئی۔ اسے مسئلہ بتایا تو وہ ہنسنے لگی اور فوراً کہا کہ کہیں کوئی نٹ کھول تو نہیں لیا۔ جواب ہاں تھا۔ کہا فوراً بند کر دیں۔ اور صفحہ نمبر گیارہ پر جائیں۔ گیارہ کھولا تو ادھر کا نقشہ ذرا مختلف تھا۔ اس خاتون نے بتایا کہ مینول میں دو طرح کے آپشن ہیں اور ہم نے یہ جو پتلی سی چیز دی ہے اسے پہیے اور چمٹے اور چمٹے کے سوراخوں کو ساتھ ملا کر گزارے اور بس نیچے کی طرف دبا کر کلک کر دیں۔ سائیکل تیار۔

    اپنے آپ پر ہنسے بھی اور حیران بھی ہوئے۔ ارے یہ تو سائیکل بن گئی۔ جس نے سائیکل ایجاد کی ہو گی وہ ہماری خوشی کا بخوبی اندازہ کر سکتا ہے۔

    یہ سب کیا دھرا آئکیا کا ہے جس نے انیس سو چھپن میں پہلا فرنیچر بنایا جسے گھر جا کر جوڑا جا سکتا تھا۔ پھر کیا تھا ہر چیز ہی اس طرف جانے لگی۔ اب تو سنا ہے کہ اب گھر تک کمنی سے پیک آیا کریں گے اور آپ خود ہی اسے کھول کر بنا لیا کریں گے۔

    فائدہ: لینٹر ڈالنے کی دیگ نہیں دینے پڑے گی۔
     
  2. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    بہت خوب مانی جی
     
  3. چوہد ری فیضان
    Offline

    چوہد ری فیضان ممبر

    Joined:
    Jun 29, 2006
    Messages:
    165
    Likes Received:
    0
    مانی صاحب ذرااپنےپاس سے بھی کچھ لکھ دیں تو بہتر ہو گا
     
  4. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
  5. ظفر
    Offline

    ظفر ممبر

    Joined:
    Jul 10, 2006
    Messages:
    4
    Likes Received:
    0
    ذرااپنےپاس سے بھی کچھ لکھ دیں تو

    فیضان صاحب
    اسلام علیکئم

    میں نے مانی صاحب کی تمام تحریریں پڑھی ہیں کافی اچھا لکھتے ہیں
    میرا خیا ل ہے کہ یہ والی تحریر پہلی دفعہ انہوں نے کاپی کر کے بھیجی ہے اور آپ اس پر سیخ پا ہو رہے ہیں۔
    اگر ہوسکے تو ان کی تمام تحریریں پڑھ لیں
     
  6. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    دوسروں کا دل نہ توڑیں

    فیضان بھائی! دوسروں کا دل توڑنے کی بجائے ان کی ہمت بندھائیں۔ ہم لوگوں کو بڑی مشکل سے قائل کر کے اردو لکھنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ اگر آپ کے کسی تبصرے سے کوئی صارف یہاں سے بھاگ جاتا ہے تو آپ نے اردو کی کیا خدمت کی؟

    دوسری ویب سائٹس کا مواد ہماری اردو میں نقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیغام یہاں موجود ہے۔ اسے ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو حقیقتِ حال سے آگہی ملے۔ شکریہ
     
  7. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    ع س ق بھائی نے ٹھیک کہا ہے
     
  8. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    محترم فیضان صاحب ایک تو یہاں لوگوں کو مسئلہ ہے کسی کے بارے جانے بغیر رائے دینا شروع کر دیتے ہیں، آپ نے مانی جی کی اس تحریر کے سوا کوئی تحریر نہیں پڑھی ہو گی۔

    محترم فیضان صاحب مانی جی کی باقی تحریروں سے لگتا ہے کہ وہ اپنی طرف سے اچھا لکھ لیتے ہیں لیکن تمام لوگوں کا اپنی طرف سے لکھنا ممکن نہیں۔ آپ اپنے پیغامات ہی دیکھ لیں کہ کتنے ہیں۔ ایسے تبصرے لوگوں کو قریب لانے کی بجائے دور بھگانے والی بات ہے۔ کسی تحریر کا کاپی کرنا اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ پہلے یونیکوڈ میں کمپوز ہوتی ہے کاپی کرتے ہوئے ایک ایک لفظ پڑھا جاتا ہے جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بندہ خود اپنی طرف سے لکھنا شروع کر دیتا ہے اور ان تحریروں کر پڑھ پڑھ کر کافی کچھ حاصل بھی کر لیتا ہے۔ لہذا اس کی ممانعت نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔
     
  9. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کچھ زیادہ کہنا چاہیے، فیضان بھائی سمجھ گئے ہوں گے۔ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ہمیں ایسی باتوں سے ہرگز اجتناب کرنا چاہیے جو دوسروں کی دل آزاری کا باعث بنیں۔
     
  10. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    باکل ٹھیک! مبادا یہ ہو کہ اتنے لوگوں کے سمجھانے سے فیضان بھائی ناراض ہی ہو جائیں اور پھر ہمیں فیضان بھائی کی تلاش میں نکلنا پڑے۔ :wink:
     
  11. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    جناب فیضان بھائی ناراض نہیں ہوں گے
     
  12. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    فیضان بھائی تو ناراض نہیں ہوں گے مگر ان چودھری صاحب کا کیا کیا جائے، وہ تو ناراض ہو گئے ہیں ناں!!!
     
  13. پٹھان
    Offline

    پٹھان ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    514
    Likes Received:
    2
    اب تلاش کرو چودھری صاحب کو۔۔۔۔۔
     
  14. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    جبار پائی آواز لگائیں آ جائیں گے
     
  15. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    چودھری صاحب حاضر ہوںںںںںںںںں!!!!!!!!!
     
  16. موٹروے پولیس
    Offline

    موٹروے پولیس ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    1,041
    Likes Received:
    2
    اب آجائیں گے :wink:
     
  17. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    ابھی تک نہیں آئے
     
  18. پٹھان
    Offline

    پٹھان ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    514
    Likes Received:
    2
    وہ نہیں آئیں گے شائد :cry:
     
  19. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    واہ بہت خوب :201: ہنس ہنس کے پیٹ میں درد ہونے لگا ہے۔ آیئکیا سے ہم نے بھی کئی بار کچھ چیزیں خریدی ہیں اور انہیں اسیمبل کرتے کرتے ۔۔۔۔۔۔خیر :hasna: فیملی کے ساتھ ٹائم اچھا گزر جاتا ہے :hpy:
     
  20. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    وٹروے پولیس،سموکر،پٹھان آپس میں ہی باتیں کرتے رہیں وہ نہیں آئے :hasna: :zuban:
     
  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    واہ بہت خوب

    آئی کیا ہی نہیں ہر سٹور سے ہی ایسا سامان ملتا ھے ، جسے خود ہی اسمبل کرنا پڑتا ھے
     
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    باقی ملکوں کا تو پتہ نہیں۔ لیکن یہاں کم از کم سائیکل تیار شکل میں دستیاب ہیں۔

    ویسے تحریر بہت مزیدار ہے۔ :hasna:
     

Share This Page