1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رسائی کا وقت Access Time

Discussion in 'جنرل سائنس' started by سیف, Nov 3, 2007.

  1. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    یہ اصطلاح اس وقت کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو کسی بھی میموری کے اندر موجود کسی لوکیشن کے مندرجات تک رسائی حاصل کرنے کے دوران صرف ہوتا ہے۔یہ وہ وقت ہے جو میموری کو ایک ایڈریس روانہ کرنے کے لمحے سے سے لے کر اس میموری ایڈریس پر موجود ڈیٹا کے آئوٹ پٹ تک پہنچنے(یعنی آئوٹ پٹ پر ظاہر ہونے) کے درمیان خرچ ہوتا ہے۔
    رینڈم ایکسس،جہاں کسی بھی میموری لوکیشن پر پہنچنے میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جو کسی دوسری میموری لوکیشن تک پہنچنے میں لگے،سب سے تیز رفتار طریقہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپیوٹر نظام میں مرکزی طور پر ریم استعمال کی جاتی ہے۔ بیک اپ میموری میں سیریل ایکسیس یعنی سلسلے وار رسائی کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔ موخر الذکر کی مثال میں مقناطیسی ڈسک، فلاپی ڈسک، ٹیپ بیک اپ، زپ ڈسک وغیرہ شامل ہیں۔ان میں مختلف میموری لوکیشن کے لئے رسائی کا وقفہ (ایکسیس ٹائم) مختلف ہوتا ہے۔ایسی صورت میں اوسط ایکسیس ٹائم بیان کیا جاتا ہے۔جدول میں مثالی ایکسس ٹائم بیان کئے گئے ہیں۔
    جدول: سٹور اور ایکسیس ٹائم
    سٹور کی نوعیت رسائی کا طریقہ رسائی کا وقت
    کور(Core) رینڈم 1mS
    سیمی کنڈکٹر
    بائی پولر رینڈم 50nS
    موس رینڈم 200nS
    ڈرم سائکلک 10mS
    ڈسک سائکلک 30mS
    ٹیپ سیریل 200nS
    میگنیٹک ببل رینڈم 10mS تا 100mS[/code]
     
  2. Admin
    Offline

    Admin منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    Aug 12, 2006
    Messages:
    687
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ شئیر کرنے کا
     
  3. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    بھائی ابن آدم پسند فرمانے کا بے حد شکریہ۔
     

Share This Page